دیر_آید
جج (ملزم سے) ’’تم نے اس آدمی کے منہ پر گھونسا کیوں مارا؟‘‘ ملزم: ’’جناب اس نے آج سے دو سال پہلے مجھے گینڈا کہا تھا۔‘‘ جج: اگر دو سال پہلے کہا تھا تو اب مارنے کا کیا جواز تھا؟‘‘ ملزم: ’’جناب میں نے آج ہی گینڈا دیکھا ہے۔‘‘
جج (ملزم سے) ’’تم نے اس آدمی کے منہ پر گھونسا کیوں مارا؟‘‘ ملزم: ’’جناب اس نے آج سے دو سال پہلے مجھے گینڈا کہا تھا۔‘‘ جج: اگر دو سال پہلے کہا تھا تو اب مارنے کا کیا جواز تھا؟‘‘ ملزم: ’’جناب میں نے آج ہی گینڈا دیکھا ہے۔‘‘
سائنس کے استاد نے طلبہ کو دودھ کے عنوان پر مضمون لکھنے کو کہا۔ مضمون کے بارے میں استاد نے ہدایت دی کہ اسے کم ازکم چار صفحات پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ایک شاگرد نے تھوڑی دیر بعد ہی ایک صفحہ لکھ کر استاد کو دکھایا تو استاد نے ناراضگی سے کہا۔ ’’نالائق میں چار صفحے لکھنے کو کہا ...
جغرافیہ ماسٹر: رام ناتھ زمین گول ہے اس کی تین دلیلیں دو۔ رام ناتھ: (کھڑے ہو کر) کتاب میں لکھا ہے۔ آپ بھی کہتے ہیں کہ ’’زمین گول ہے‘‘ اور میں بھی آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ (گویا ان تینوں کے ماننے کو اس نے تین دلیلیں قرار دیں)
استاد: ’ناک میں دم کرنا‘ کو جملے میں استعمال کریں۔ شاگرد: عتیق کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، مولوی صاحب نے دعا پڑھ کر نام میں دم کر دیا۔
تم اٹھارہویں صدی کے سائنسدانوں کے متعلق کیا جانتے ہو؟‘‘ استاد نے بچوں سے پوچھا۔ ’’جناب سب مرگئے۔‘‘ ایک بچے نے جواب دیا۔
ایک بچہ ٹارچ سے کتاب پر روشنی ڈال رہا تھا۔ ماں نے دیکھ کر پوچھا۔ ’’یہ تم کتاب پر روشنی کیوں ڈال رہے ہو؟‘‘ بچے نے جواب دیا۔ ’’امی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ اس مضمون پر روشنی ڈالئے۔‘‘
ایک صاحب اپنے ایک دوست سے پوچھنے لگے’’آپ کے بڑے لڑکے کا نام کیا ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا’’نفیس کریم، چھوٹے لڑکے کا نام رئیس کریم۔‘‘ پہلے صاحب نے بیچ میں ٹوک کر کہا ’’تو پھر آپ کی بیٹی کا نام یقیناً آئس کریم ہوگا۔‘‘
دو چور کسی مکان میں جا گھسے۔ ان میں سے ایک ذرا عقل مند تھا۔ اندھیرے میں اس کی کسی چیز سے ٹکر ہوگئی۔ مالک مکان جاگ اٹھا اور پوچھا کون۔‘‘ عقل مند چور نے بلی کی آواز بنا کر کہا’’میاؤں‘‘ مالک سمجھا سچ مچ بلی ہوگی۔ اتفاق سے دوسرے صاحب بھی کسی چیز سے ٹکرا گئے۔ مالک مکان پھر زور سے ...
استاد (شاگرد سے) بت پرست کسے کہتے ہیں؟ شاگرد: بتوں کی پوجا کرنے والے کو۔ استاد: شاباش! اچھا یہ بتاؤ سرپرست کسے کہتے ہیں؟ شاگرد: سر کی پوجا کرنے والے کو۔
ایک سیاح کسی گاؤں میں گیا وہاں ایک دیہاتی سے پوچھا۔ یہاں کسی نے اپنا نام روشن کیا ہے۔ نہیں جناب یہاں تو ابھی تک بجلی نہیں آئی۔