T N Raaz

ٹی این راز

مزاحیہ اور طنزیہ شاعر،غالب کی زمینوں میں اپنی ہزل گوئی کے لیے مشہور،ڈپٹی سکریٹری (ریٹائرڈ) محکمہ قانون حکومت ہریانہ

Prominent Poet, known for his humorous & satirical poems based on Ghalib’s ‘Zameen’

ٹی این راز کی غزل

    اپنے نائی کا ہنر یاد آیا

    اپنے نائی کا ہنر یاد آیا ہم نے منڈوایا تھا سر یاد آیا ریل میں لے رہی تھی خراٹے اس کے ہم راہ سفر یاد آیا جس کو کھا کے ہوئے تھے ہم بیمار وہ ہی بھیجا وہ جگر یاد آیا رات کنیا گلے لگائی تھی صبح دارو کا اثر یاد آیا پریم کے وقت غصہ بیوی کا بھولنا چاہا مگر یاد آیا جب فسادوں کی کوئی آئی ...

    مزید پڑھیے

    رات کا سناٹا ہو اور رازداں کوئی نہ ہو

    رات کا سناٹا ہو اور رازداں کوئی نہ ہو بیویاں تنہا ہی گھومیں اور میاں کوئی نہ ہو مملکت کو فکر تعمیر مکاں کوئی نہ ہو ہوں پڑے فٹ پاتھ پہ سب آشیاں کوئی نہ ہو ہے یہی جی میں کہ ہم سب خانہ جنگی میں مریں ملک پہ مٹنے کی خاطر خانداں کوئی نہ ہو آپا دھاپی کی فضا ہو جو بھی چاہے لوٹ لے راہبر ...

    مزید پڑھیے

    خنجر نے ہی چھوڑا تھا نہ مرنے میں گماں اور

    خنجر نے ہی چھوڑا تھا نہ مرنے میں گماں اور کیوں لائے مرے قتل کو وہ تیر و کماں اور کم ظرف کبھی جوش محبت میں لبوں پر کرتے ہیں حماقت تو ابھرتا ہے نشاں اور بے خوف و خطر آ کے جہاں سوتے ہوں ڈنگر کیا میرے مکاں سا ہے کوئی خستہ مکاں اور ڈاکٹر نے کہا منہ میں مرے آلا لگا کر آں آں سے میاں ...

    مزید پڑھیے