Syeda Nafis Bano shama

سیدہ نفیس بانو شمع

سیدہ نفیس بانو شمع کی غزل

    صبح کو شام لکھ دیا میں نے

    صبح کو شام لکھ دیا میں نے اپنا انجام لکھ دیا میں نے مجھ سے پوچھا گیا وفا کیا ہے بس ترا نام لکھ دیا میں نے آتی جاتی ہوئی ہواؤں پر دل کا پیغام لکھ دیا میں نے گیت غزلیں رباعیاں نظمیں سب ترے نام لکھ دیا میں نے شمعؔ ان آنسوؤں کو آہوں کو عشق انعام لکھ دیا میں نے

    مزید پڑھیے

    کچھ ایسا بھی تو ہو جائے کبھی ایسا کرے کوئی

    کچھ ایسا بھی تو ہو جائے کبھی ایسا کرے کوئی بنائے خود نشیمن اور پھر صحرا کرے کوئی تمہارے نام کے ہم راہ میرا نام لے دنیا مرا دل چاہتا ہے پھر مجھے رسوا کرے کوئی اگر تو مل نہیں سکتا تو کچھ تدبیر ایسی ہو مری آنکھوں سے تجھ کو عمر بھر دیکھا کرے کوئی خرد پر لوگ نازاں ہیں جنوں پر فخر ہے ...

    مزید پڑھیے

    ہر سو خوشبو کو فضاؤں میں بکھرتا دیکھوں

    ہر سو خوشبو کو فضاؤں میں بکھرتا دیکھوں جب کسی شاخ پہ اک پھول کو مرتا دیکھوں اپنی آنکھوں میں نیا خواب سجا لوں کوئی جب کسی خواب کی تعبیر کو مرتا دیکھوں اپنے ہمراہ لہو روتی ہوئی آنکھوں پر نیند کا بوجھ لیے شب کو اترتا دیکھوں اپنا مٹی کا دیا اور بھی روشن ہو جائے جب کبھی چاند کو ...

    مزید پڑھیے

    حسن یوسف کسے کہتے ہیں زلیخا کیا ہے

    حسن یوسف کسے کہتے ہیں زلیخا کیا ہے عشق اک رمز ہے ناداں ابھی سمجھا کیا ہے فلسفے عشق کے اب کون کسے سمجھائے ہر طرف اس کی تجلی ہے تو پردا کیا ہے تو نے دیکھے تو بہت ہوں گے امڈتے ساگر میری آنکھوں سے کبھی پوچھ کہ دریا کیا ہے یار کے جلووں میں ایمان مکمل کر لوں میری جنت ہے یہیں عرش پہ ...

    مزید پڑھیے

    نگاہ و دل میں وہی کربلا کا منظر تھا

    نگاہ و دل میں وہی کربلا کا منظر تھا میں تشنہ لب تھی مرے سامنے سمندر تھا بہت غرور تھا بپھرے ہوئے سمندر کو مگر جو دیکھا مرے آنسوؤں سے کم تر تھا ہمارے حصے میں آئی ہے ریت ساحل کی کسی نے چھین لی وہ سیپ جس میں گوہر تھا بہت سکون تھا ٹھہرے ہوئے سمندر کو کہ اس میں جو بھی تھا طوفان میرے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2