Syeda Farhat

سیدہ فرحت

سیدہ فرحت کی غزل

    وہ روح بن کے مری فکر اور شعور میں ہے

    وہ روح بن کے مری فکر اور شعور میں ہے وہ ایک درد ہے جو قلب ناصبور میں ہے یہ کائنات ہے حسن ازل کا عکس جمیل شفق کے رنگ میں ہے وہ سحر کے نور میں ہے وہ زہر غم کو بھی اک جام انگبیں سمجھا وہ بادہ کش جو مئے عشق کے سرور میں ہے اسی کا جلوہ ہے دیکھو تو دیدۂ دل سے نظر سے چھپ کے بھی وہ عالم ظہور ...

    مزید پڑھیے

    نہ فرش خاک پہ ٹھہریں گے نقش پا کی طرح

    نہ فرش خاک پہ ٹھہریں گے نقش پا کی طرح رواں دواں ہیں فضاؤں میں ہم ہوا کی طرح پکار وقت کی نزدیک تھی مگر ہم نے سنا ہے دور سے آتی ہوئی صدا کی طرح سزائیں دیتی ہے مکر و فریب کی دنیا صداقتوں کا ہے اظہار اک خطا کی طرح خدا کرے تجھے احساس درد و غم نہ رہے دعائے خیر وہ دیتے ہیں بد دعا کی ...

    مزید پڑھیے

    بحر ہستی میں تلاطم کبھی ایسا تو نہ تھا

    بحر ہستی میں تلاطم کبھی ایسا تو نہ تھا خیر و شر کا یہ تصادم کبھی ایسا تو نہ تھا کھوجتا رہتا تھا انسان وہ گم گشتہ بہشت خود بناتا ہے جہنم کبھی ایسا تو نہ تھا بھیجے ہر دور میں جس نے کہ پیمبر اپنے وہ خدا ذہنوں سے گم ہے کبھی ایسا تو نہ تھا ساز دل جو کبھی نغمات طرب گاتا تھا اب ہے محروم ...

    مزید پڑھیے

    سوز دل پاس وفا درد جگر ہے کہ نہیں

    سوز دل پاس وفا درد جگر ہے کہ نہیں جو تھا مسجود ملائک وہ بشر ہے کہ نہیں فرش گیتی سے سر عرش پہنچنے والے کوچۂ دل سے تری راہ گزر ہے کہ نہیں گرم بازار ہے ہر سمت ہوس خیزی کا جذبۂ عشق کا بھی دل پہ اثر ہے کہ نہیں جس میں ہو جلوہ فگن کون و مکاں کی وسعت اہل دانش میں وہ انداز نظر ہے کہ نہیں

    مزید پڑھیے

    شور اتنا بڑھا ہر صدا گم ہوئی

    شور اتنا بڑھا ہر صدا گم ہوئی بھیڑ میں میری آواز پا گم ہوئی اب خدائی کا دعویٰ ہر اک بت کو ہے تیری پہچان بھی اے خدا گم ہوئی آدمی اب مشینوں کی دنیا میں ہے جذبۂ دل کی ہر اک نوا گم ہوئی یہ جنوں خود پرستی کا اتنا بڑھا خود شناسی کی عقل رسا گم ہوئی شعلے نفرت کے دل میں بھڑکنے لگے وہ محبت ...

    مزید پڑھیے

    یہ حرص و ہوس کے سودائی آداب محبت کیا جانیں

    یہ حرص و ہوس کے سودائی آداب محبت کیا جانیں یہ عشق کے معنی کیا سمجھیں یہ حسن کی قیمت کیا جانیں ہم چومتے رہتے ہیں ہر دم فطرت کی حسیں پیشانی کو آزاد منش ہم اہل نظر قانون و شریعت کیا جانیں ہو خوف جہنم جس میں نہاں جنت کی ہوس ہو جس میں عیاں اللہ کے سادہ دل بندے ہم ایسی عبادت کیا ...

    مزید پڑھیے

    نہ قصیدہ نہ غزل اور نہ رباعی لکھیے

    نہ قصیدہ نہ غزل اور نہ رباعی لکھیے دور موجودہ میں کچھ دل کی تباہی لکھیے زخم خوردہ غم دوراں سے ہیں جذبات لطیف حسن اور عشق کی کیا مدح سرائی لکھیے بجھ گئے دل میں امیدوں کے چراغ روشن یاس و حرماں کے اندھیروں کی سیاہی لکھیے اب تو دنیا میں ہیں یوسف کے برادر لاکھوں دشمن جاں کسے لکھیے ...

    مزید پڑھیے