سیدہ فرح شاہ کی غزل

    کون کہتا ہے فقط وقت گزاری ہوئی ہے

    کون کہتا ہے فقط وقت گزاری ہوئی ہے میں نے یہ عمر ترے عشق میں ہاری ہوئی ہے مجھ کو چلتے ہوئے محسوس نہیں ہوتا تھا کیسے ہجرت مرے اعصاب پہ طاری ہوئی ہے میں جدائی کی اذیت کو سمجھ سکتی ہوں زندگی میں نے بھی فرقت میں گزاری ہوئی ہے سب سے ممتاز کیا میری طلب نے اس کو اب کے عشاق میں جب رائے ...

    مزید پڑھیے

    سو اب دیوار کے اندر سے پھر اک در نکالوں گی

    سو اب دیوار کے اندر سے پھر اک در نکالوں گی میں اپنی چشم بینا سے نئے منظر نکالوں گی حسیں خوابوں کی صورت جو مری آنکھوں کی زینت ہیں زمانہ دیکھتا ہوگا میں وہ گوہر نکالوں گی تمہارے ہجر کی صورت جو اس سینے کے اندر ہے اگر کچھ بن پڑا مجھ سے تو وہ پتھر نکالوں گی میں خود کو کھینچ لاؤں گی ...

    مزید پڑھیے

    یہ مرا وجدان اس سے بہرہ ور پہلے سے ہے

    یہ مرا وجدان اس سے بہرہ ور پہلے سے ہے جو بتائے گا مجھے اس کی خبر پہلے سے ہے تم نے کرنا کچھ نہیں آنا ہے رہنا ہے یہاں ورنہ قائم تو یہاں جادو نگر پہلے سے ہے دل کو دلی کی طرح تو نے اجاڑا ہے فقط مت سمجھ لینا کہ یہ زیر و زبر پہلے سے ہے چلچلاتی دھوپ میں آواز دیتا ہے مجھے گھر کے آنگن میں ...

    مزید پڑھیے

    جب کسی شخص نے ظالم کی طرف داری کی

    جب کسی شخص نے ظالم کی طرف داری کی ہم بھی گلیوں میں نکل آئے عزا داری کی تو جو لوٹ آیا سبھی جور و جفا بھول گئے ہم نے تجھ یار کو دیکھا تری دل داری کی وقت رخصت تجھے ہنستے ہوئے مڑ کر دیکھا ہم ترے حکم کو مانے سو اداکاری کی عشق تو سارے مذاہب سے میاں آگے ہے مفتیٔ شہر محبت نے سند جاری ...

    مزید پڑھیے

    تیری منزل کہ راستہ ہوں میں

    تیری منزل کہ راستہ ہوں میں کچھ بتا تو سہی کہ کیا ہوں میں تیری الجھی ہوئی کہانی کا ایک دلچسپ واقعہ ہوں میں ہوش مجھ کو نہیں سمجھ پاتا بے خودی تو بتا کہ کیا ہوں میں تیرے سارے عیوب جانتی ہوں تیری خاطر تو آئنہ ہوں میں جس کا رہرو ابھی نہیں پہنچا ایک پر پیچ راستہ ہوں میں چند کرنوں ...

    مزید پڑھیے

    دن پہ لکھا تو کبھی رات پہ لکھا جائے

    دن پہ لکھا تو کبھی رات پہ لکھا جائے کیا ضروری ہے کہ ہر بات پہ لکھا جائے دشت کی جملہ روایات کو یکجا کر کے ہجر زادوں کی مہمات پہ لکھا جائے کوئی پوچھے بھی تو میں بات بدل لیتی ہوں مجھ سے کب تلخئ حالات پہ لکھا جائے یہ محبت کی کرامت ہے کہ اب نام ترا کچھ بھی لکھوں تو مرے ہاتھ سے لکھا ...

    مزید پڑھیے