Syed Zameer Jafri

سید ضمیر جعفری

مشہور اور مقبول مزاح نگار

Pakistani poet famous for humorous poetry. Also wrote humorous columns in the newspapers and periodicals.

سید ضمیر جعفری کی رباعی

    صاحب کی بپتا

    خانساماں ہے مصر ہر شب چکن بنوایئے حاضری پر ''حاضر و غائب ٹماٹر'' کھائیے جیب کہتی ہے چھری کانٹے فقط کھڑکائیے لنچ پہ شلجم ڈنر میں توریاں فرمائیے مطبخوں میں ''بوئے جوئے مولیاں'' ٹن ٹن میاں دیو کی نندن ہو یا گل شیر خاں ٹن ٹن میاں کھردرے پالش سے خستہ بوٹ چمکائیں گے کیا ''تخت پوشی درزیوں'' ...

    مزید پڑھیے

    دیوار رنگ

    مل بھی جائے شہریت امریکہ کی تو کیا ہوا پھر بھی ہم لاہور کے ہیں پھر بھی گلبرگے کے ہیں ڈاکٹر بھی ہو گئے انجینئر بھی ہو گئے گندمی ہے رنگ اگر تو دوسرے درجے کے ہیں

    مزید پڑھیے

    جواز

    چھوٹی اور بڑی چیزیں رفت زندگانی ہیں گھر میں دیگچوں کے ساتھ دیگچی بھی ہوتی ہے احمق آدمی اگر وزیر بن گیا تو کیا عالی شان بنگلوں میں چھپکلی بھی ہوتی ہے

    مزید پڑھیے

    پن کھلا ٹائی کھلی بکلس کھلا کالر کھلا

    پن کھلا ٹائی کھلی بکلس کھلا کالر کھلا کھلتے کھلتے ڈیڑھ گھنٹے میں کہیں افسر کھلا آٹھ دس کی آنکھ پھوٹی آٹھ دس کا سر کھلا لو خطیب شہر کی تقریر کا جوہر کھلا سچ ہے مشرق اور مغرب ایک ہو سکتے نہیں اس طرف بیوی کھلی ہے اس طرف شوہر کھلا تیرگی قسمت میں آتی ہے تو جاتی ہی نہیں میرے گھر کے ...

    مزید پڑھیے

    میرزا غالبؔ

    زندگی سے بھی کب ہوئے مغلوب اپنے اسلوب پر ہی جیتے تھے ہر حوالے سے منفرد غالبؔ داڑھی رکھتے شراب پیتے تھے

    مزید پڑھیے

    تحلیل

    اتنی تو خبر تھی ہمیں گھر بھی نہیں رکھتے اور یہ بھی کہ پگڑی تلے سر بھی نہیں رکھتے مہنگائی کی تحلیل میں جب جسم ٹٹولا معلوم ہوا ہم تو کمر بھی نہیں رکھتے

    مزید پڑھیے

    تجربات تلخ نے ہر چند سمجھایا مجھے

    تجربات تلخ نے ہر چند سمجھایا مجھے دل مگر دل تھا اسی محفل میں لے آیا مجھے حسن ہر شے پر توجہ کی نظر کا نام ہے بارہا کانٹوں کی رعنائی نے چونکایا مجھے دور تک دامان ہستی پر دیئے جلتے گئے دیر تک عمر گزشتہ کا خیال آیا مجھے ہر نظر بس اپنی اپنی روشنی تک جا سکی ہر کسی نے اپنے اپنے ظرف تک ...

    مزید پڑھیے

    ادھار

    یہ کیسی گرما گرمی چل رہی ہے اہل دانش میں نظام مملکت کس نے بگاڑا ہے سنوارا تھا ہمارا ملک اگر قرضے میں جکڑا ہے تو کیا حیرت ہمارے ملک کا تو اک وزیر اعظم ادھارا تھا

    مزید پڑھیے

    گڈمڈ

    زن اور پسر اور پدر اور ہے ماں اور مرغی کی زباں اور ہے مرغے کی اذاں اور گھر رہتے تو دونوں ہیں اسی ایک مکاں میں بیوی کا جہاں اور ہے شوہر کا جہاں اور

    مزید پڑھیے

    پرانی موٹر

    عجب اک بار سا مردار پہیوں نے اٹھایا ہے اسے انساں کی بد بختی نے جانے کب بنایا ہے نہ ماڈل ہے، نہ باڈی ہے، نہ پایہ ہے، نہ سایہ ہے پرندہ ہے جسے کوئی شکاری مار لایا ہے طبیعت مستقل رہتی ہے ناساز و علیل اس کی اٹی رہتی ہے نہر اس کی پھٹی رہتی ہے جھیل اس کی توانائی قلیل اس کی تو بینائی بخیل ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3