Syed Tamjeed Haider Tamjeed

سید تمجید حیدر تمجید

سید تمجید حیدر تمجید کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    عجیب شوخئ دنیا میں جی رہا ہوں میں

    عجیب شوخئ دنیا میں جی رہا ہوں میں اسی کا جام غریبانہ پی رہا ہوں میں تھا جا وہ بانٹ دیا اپنوں اور غیروں میں اب اپنی جیب کے سوراخ سی رہا ہوں میں جہاں تصور انسان تھک کے ہارتا ہے اسی محاذ عبث میں کبھی رہا ہوں میں کسی نے پوچھا کسی کے کسی خیال میں تھے کہا جواب میں میں نے کہ جی رہا ہوں ...

    مزید پڑھیے

    محاذ‌ زندگی کے ہر محارب سے لڑو صاحب

    محاذ‌ زندگی کے ہر محارب سے لڑو صاحب کبھی آگے بڑھو صاحب کبھی پیچھے ہٹو صاحب کبھی خود بھی تو سمجھو عقل آرائی کی تلقینیں کچھ اپنے صاحبوں سے طرز استبصار لو صاحب کہاں تک ہم بتاتے جائیں کب کیا کیسے کرنا ہے کچھ اپنے آپ بھی اچھا برا سمجھا کرو صاحب توقف بھی سفر کا رکن ہے اب یہ بھی ...

    مزید پڑھیے

    چاہوں تو ابھی ہجر کے حالات بتا دوں

    چاہوں تو ابھی ہجر کے حالات بتا دوں پھر کیا ہے ترے وصل کی اوقات بتا دوں سمجھے ہے تو بس میرے ظواہر کے اشارے میں اپنے پہ آؤں تو تری ذات بتا دوں وہ راز جو کھولے گا ظواہر کی حقیقت تو بولے بتا دوں تو میں وہ بات بتا دوں پڑھ سکتا ہوں میں جلد کتاب رخ روشن چاہوں تو مضامین‌ مقالات بتا ...

    مزید پڑھیے

    اب اس سے اور عبارت نہیں کوئی سادی

    اب اس سے اور عبارت نہیں کوئی سادی کہ میرا خاص ہنر بھی رہا خدا دادی خدا کی یاد ہے خلوت میں اس لئے بہتر کہ خود کو جانے گا تنہائیوں میں فریادی تم اس کے بندے بنو وہ کہ جو دکھائی نہ دے اسی میں پنہاں ہے انسان رمز آزادی وہ جانے والے ہوں حاضر کہ آنے والے ہوں سب ایک خط میں کھڑے ہیں بقید ...

    مزید پڑھیے

    پھر عمر بھر کی نالہ سرائی کا وقت ہے

    پھر عمر بھر کی نالہ سرائی کا وقت ہے اے دل پھر ایک بار جدائی کا وقت ہے کام آ نہ پائیں گے مجھے یہ نیم باز اب اے چشم تر یہ دیدہ درائی کا وقت ہے سینے میں یاں کوئی دل بے مدعا نہیں ہاں چپ ہوں اس لئے کہ بھلائی کا وقت ہے مجبور طور ہوں سو میں شیریں نوا رہوں گو جانتا ہوں تلخ نوائی کا وقت ...

    مزید پڑھیے

تمام