لوح و قلم کا معجزہ: زبان ، تحریر اور تعمیر میں ارتقا کے مراحل
اگر تم میری ہدایتوں پرعمل کروگے توصاحبِ قلَم مُحرّر بن جاؤگے۔ وہ اہلِ قلم جو دیوتاؤں کے بعد پیدا ہوئے، آئندہ کی باتیں بتا دیتے تھے۔ گو وہ اب موجود نہیں ہیں لیکن ان کے نام آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے اپنے لئے اہرام نہیں بنائے اور نہ اس قابل ہوئے کہ اپنی اولاد کے لیے خزانے چھوڑ جاتے، مگر ان کی تحاریر آج بھی بنی نوعِ آدم کے سفرِ ارتقا کی خبر دیتی ہیں۔