ہم کیا جانیں غزلیں کہنا عشق بتاں من بھائے نہیں
ہم کیا جانیں غزلیں کہنا عشق بتاں من بھائے نہیں عمر تو ساری بیت گئی اور اس نگری میں آئے نہیں جو توحید کے راز کو سمجھے سب سے بڑا وہ عالم ہے چاہے قلم سے نام بھی اپنا اس کو لکھنا آئے نہیں ظلم کی راہ پہ چلنے والے تیرے تاج کی خیر نہیں یہ تاریخ نے درس دیا ہے صرف ہماری رائے نہیں روکھی ...