اک تمنا ہے خموشی کے کٹہرے کتنے
اک تمنا ہے خموشی کے کٹہرے کتنے دل کی دہلیز پہ احساس کے پہرے کتنے کتنے گہرے ہیں کہ اک عمر لگی بھرنے میں ویسے لگتے ہیں سبھی زخم اکہرے کتنے سب نے دیکھے مرے ہونٹوں پہ تبسم کے گلاب کس نے دیکھا ہے مرے زخم ہیں گہرے کتنے کتنے ارماں کا لہو ان میں بسا ہے سیدؔ یوں تو لگتے ہیں سبھی خواب ...