!قصہ چند مشہور زمانہ لڑائیوں کا
ہر گلی میں چوبیس گھر ہوتے تھے۔ بارہ گھر ایک طرف اور بارہ گھر ایک طرف۔ اور ہر گھر آمنے سامنے۔۔۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا کہ بارہ نمبر والے گھر کی عورت کا جھگڑا پہلے نمبر والے گھر کی عورت سے ہوتا۔ تب بڑی مشکل پیش آتی۔ کیونکہ اتنے فاصلے سے لڑنا ممکن نہ ہوتا۔ الفاظ کے میزائل دشمن کے ٹھکانے تک کہاں پہنچتے۔۔۔ وار کریں بھی تو مدمقابل کو آواز ہی نہ جائے۔