صلہ ہے تیری ریاضت کا صبح آزادی
اے بھارت کی امر آتما، اے ہند کی لا و فانی روح! جو سدا دکھ سہہ کر پنپتی، آگ میں تپ کر دہکتی رہی جو محبت کے جادو سے غیروں کو اپناتی، دشمنوں کو دوست بناتی رہی، جو ہر حال میں حق کو ڈھونڈتی اور ہر رنگ میں پاتی رہی، جو اسی کی دھن میں جی جی کے مرتی اور مر مر کر جیتی رہی۔ اے مہاتما ...