خواب دیکھتا ہوں
میں اک حسیں خواب دیکھتا ہوں میں دیکھتا ہوں وہ کشت ویراں کہ سالہا سال سے جو ابر کو بھی ترس رہی تھی وہ کشت ویراں کہ جس کے لب خشک ہو چکے تھے جو ابر نیساں کی منتظر تھی جو کتنی صدیوں سے باد و باراں کی منتظر تھی میں دیکھتا ہوں اس اپنی مغموم کشت ویراں پہ کچھ گھٹا نہیں جو آج لہرا کے چھا گئی ...