Suraj Narayan Mehr

سورج نرائن مہر

سورج نرائن مہر کے تمام مواد

1 غزل (Ghazal)

    مستقل درد کا سیلاب کہاں اچھا ہے

    مستقل درد کا سیلاب کہاں اچھا ہے وقفۂ سلسلۂ آہ و فغاں اچھا ہے ہو نہ جائے مرے لہجے کا اثر زہریلا ان دنوں منہ سے نکل جائے زباں اچھا ہے مجھ سے مانگے گی مری آنکھ گلابی منظر ہو مرے ہاتھ میں تصویر بتاں اچھا ہے جن کے سینے میں تعصب نہیں پلتا کوئی ایسے لوگوں کے لیے سارا جہاں اچھا ...

    مزید پڑھیے

3 نظم (Nazm)

    دل صافی

    دل صافی یہ ہو اے مہرؔ خدا کی رحمت میں نے محسوس کیا ہے بہت آرام یہاں گوشۂ عافت اس کو کہیں تو زیبا ہے کیسی تسکین کا ہے کیسے سکوں کا یہ مکاں اس طرح شہر سے کچھ دور کوئی معبد ہو شارع عام سے ہٹ کر کہ نہ ہو بھیڑ وہاں کوئی جائے بھی جو اس جا تو ارادہ کر کے یہ نہ ہو ہر کس و ناکس ہو وہاں گشت ...

    مزید پڑھیے

    خواب دیکھنا

    ہے جہان گزراں خواب کا بالکل نقشہ دیدۂ حضرت انساں کے لیے دھوکا سا شادمانی کا تبسم ہے کہ آنسو غم کا یہ بھی جھوٹا ہے جو میری سنو وہ بھی جھوٹا یاں ہے جو چیز وہ سچی نہیں جز نام خدا نام و شہرت کے یہ چمکارے بھی بالکل جھوٹے مثل نیرنگ شفق ہم نے بدلتے دیکھے عشق و امید ہے کیا حسن سمجھتے ہو ...

    مزید پڑھیے

    آئینہ دیکھنا

    آئنہ دیکھنے کا شوق ہے وہ اس کا ہر شخص مبتلا دیکھا سامنے آئنے کے بن ٹھن کر ہم نے احباب کو کھڑا دیکھا کوئی موچھوں پہ تاؤ دیتا ہے کوئی ڈاڑھی سنوارتا دیکھا کوئی کپڑوں کو صاف کرتا ہے کوئی منہ دیکھتا ہوا دیکھا شانہ ہے یا برش ہے یا رومال ہاتھ خالی نہ ایک کا دیکھا شوق ہے عام جامہ زیبی ...

    مزید پڑھیے