Shibli Nomani

شبلی نعمانی

اردو تنقید کے بانیوں میں نمایاں، عظیم مورخ، عالم دین، سیاسی مفکر اور فارسی شاعر، اپنی تنقیدی کتاب’ شعر العجم‘ کے لئے مشہور

One of the founders of Urdu literary criticism, great historian, religious scholar, political thinker and poet famous for his work on Persian poetry Sher-ul-Ajam.

شبلی نعمانی کے تمام مواد

9 مضمون (Articles)

    تحفۃ الہند

    مسلمانوں کی توجہ برج بھاشا پر، برج بھاشا کا فن معانی و بیان  یاد ہوگا کہ ہمارے ایک معزز ہندو دوست نے اردوئے معلیٰ میں ایک مضمون لکھا تھا جس میں اس پرمعترضانہ افسوس ظاہر کیا تھا کہ مسلمانوں نے ۶ سو برس تک اس ملک میں حاکم رہ کر کبھی ملکی زبان کی طرف توجہ نہ کی۔ ہم نے اس کا جواب ...

    مزید پڑھیے

    شاعری کی حقیقت اور ماہیت

    (’’شاعری کی حقیقت اور ماہیت‘‘ علامہ شبلی کی کتاب شعرالعجم جلد چہارم کا ابتدائی مضمون ہے۔)شاعری کی حقیقت شاعری چونکہ وجدانی چیز ہے اس لئے اس کی جامع و مانع تعریف چند الفاظ میں نہیں کی جاسکتی، اس بنا پر مختلف طریقوں سے اس کی حقیقت کا سمجھانا زیادہ مفید ہوگا کہ ان سب کے مجموعہ ...

    مزید پڑھیے

    سر سید مرحوم اور اردو لٹریچر

    سرسید کے جس قدر کارنامے ہیں اگرچہ رفارمیشن اور اصلاح کی حیثیت ہر جگہ نظرآتی ہے، لیکن جو چیزیں خصوصیت کے ساتھ ان کی اصلاح کی بدولت ذرے سے آفتاب بن گئیں، ان میں ایک اردو لٹریچر بھی ہے۔ سرسید ہی کی بدولت اردو اس قابل ہوئی کہ عشق وعاشقی کے دائرے سے نکل کر ملکی، سیاسی، اخلاقی، ...

    مزید پڑھیے

    حقائق اشیا اور معشوق حقیقی

    تصوف کا راستہ عام شاہراہ سے اس قدر الگ ہے کہ نیا شخص اس عالم میں آتا ہے تو ہرطرف سے اس کے کان میں یہ صدائیں آتی ہیں کہ اس نے آج تک جو کچھ دیکھا تھا، سنا تھا، سمجھا تھا، سب غلط ہے، لیکن ایک مدت کا تجربہ، علم اوریقین دفعتاً بدل نہیں سکتا، اس لئے انسان کوخواہ مخواہ شبہ پیداہوتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    املا اور صحت الفاظ

    ایک معزز اور محترم بزرگ نے جو ہندوسان کے مشہور صاحب قلم اور معاملات ملکی میں بڑے اہل الرائے ہیں، ہم کو ایک نہایت طولانی خط لکھا ہے، جس میں سخت افسوس کے ساتھ اس بات کی شکایت کی ہے کہ نااہلوں کی وجہ سے اردو زبان روز بہ روز بگڑتی جاتی ہے ، اور اگر اس  کا تدارک نہیں کیا جاتا تو ہماری ...

    مزید پڑھیے

تمام

7 غزل (Ghazal)

    کچھ اکیلی نہیں میری قسمت (ردیف .. ے)

    کچھ اکیلی نہیں میری قسمت غم کو بھی ساتھ لگا لگائی ہے منتظر دیر سے تھے تم میرے اب جو تشریف صبا لائی ہے نگہت زلف غبار رہ دوست آخر اس کوچہ سے کیا لائی ہے موت بھی روٹھ گئی تھی مجھ سے یہ شب ہجر منا لائی ہے مجھ کو لے جا کے مری آنکھ وہاں اک تماشا سا دکھا لائی ہے آہ کو سوئے اثر بھیجا ...

    مزید پڑھیے

    اثر کے پیچھے دل حزیں نے نشان چھوڑا نہ پھر کہیں کا

    اثر کے پیچھے دل حزیں نے نشان چھوڑا نہ پھر کہیں کا گئے ہیں نالے جو سوئے گردوں تو اشک نے رخ کیا زمیں کا بھلی تھی تقدیر یا بری تھی یہ راز کس طرح سے عیاں ہو بتوں کو سجدے کئے ہیں اتنے کہ مٹ گیا سب لکھا جبیں کا وہی لڑکپن کی شوخیاں ہیں وہ اگلی ہی سہی شرارتیں ہیں سیانے ہوں گے تو ہاں بھی ...

    مزید پڑھیے

    ناتواں عشق نے آخر کیا ایسا ہم کو

    ناتواں عشق نے آخر کیا ایسا ہم کو غم اٹھانے کا بھی باقی نہیں یارا ہم کو درد فرقت سے ترے ضعف ہے ایسا ہم کو خواب میں بھی ترے دشوار ہے آنا ہم کو جوش وحشت میں ہو کیا ہم کو بھلا شکر لباس بس کفایت ہے جنوں دامن صحرا ہم کو رہبری کی دہن یار کی جانب خط نے خضر نے چشمۂ حیوان یہ دکھایا ہم ...

    مزید پڑھیے

    پوچھتے کیا ہو جو حال شب تنہائی تھا

    پوچھتے کیا ہو جو حال شب تنہائی تھا رخصت صبر تھی یا ترک شکیبائی تھا شب فرقت میں دل غمزدہ بھی پاس نہ تھا وہ بھی کیا رات تھی کیا عالم تنہائی تھا میں تھا یا دیدۂ خوننابہ فشانی شب ہجر ان کو واں مشغلۂ انجمن آرائی تھا پارہ ہائے دل خونیں کی طلب تھی پیہم شب جو آنکھوں میں مری ذوق خود ...

    مزید پڑھیے

    یار کو رغبت اغیار نہ ہونے پائے

    یار کو رغبت اغیار نہ ہونے پائے گل تر کو ہوس خار نہ ہونے پائے اس میں در پردہ سمجھتے ہیں وہ اپنا ہی گلہ شکوۂ چرخ بھی زنہار نہ ہونے پائے فتنۂ حشر جو آنا تو دبے پاؤں ذرا بخت خفتہ مرا بیدار نہ ہونے پائے ہائے دل کھول کے کچھ کہہ نہ سکے سوز دروں آبلے ہم سخن خار نہ ہونے پائے باغ کی سیر ...

    مزید پڑھیے

تمام

5 نظم (Nazm)

    عدل جہانگیری

    قصر شاہی میں کہ ممکن نہیں غیروں کا گزر ایک دن نورجہاں بام پہ تھی جلوہ فگن کوئی شامت زدہ رہ گیر ادھر آ نکلا گرچہ تھی قصر میں ہر چار طرف سے قدغن غیرت حسن سے بیگم نے طمنچہ مارا خاک پر ڈھیر تھا اک کشتۂ بے گور و کفن ساتھ ہی شاہ جہانگیر کو پہنچی جو خبر غیظ سے آ گئی ابروئے عدالت پہ شکن حکم ...

    مزید پڑھیے

    مسلم لیگ

    لوگ کہتے ہیں کہ آمادۂ اصلاح ہے لیگ یہ اگر سچ ہے تو ہم کو بھی کوئی جنگ نہیں صیغۂ راز سے کچھ کچھ یہ بھنک آتی ہے کہ ہم آہنگئ احباب سے اب ننگ نہیں فرق اتنا تو بظاہر نظر آتا ہے ضرور اب خوشامد کا ہر اک بات میں وہ رنگ نہیں عرض مطلب میں زباں کچھ تو ہے کھلتی جاتی گرچہ اب تک بھی حریفوں سے ہم ...

    مزید پڑھیے

    عدل فاروقی کا ایک نمونہ

    ایک دن حضرت فاروقؓ نے منبر پہ کہا کیا تمہیں حکم جو کچھ دوں تو کرو گے منظور ایک نے اٹھ کے کہا یہ کہ نہ مانیں گے کبھی کہ ترے عدل میں ہم کو نظر آتا ہے فتور چادریں مال غنیمت میں جو اب کے آئیں صحن مسجد میں وہ تقسیم ہوئیں سب کے حضور ان میں ہر ایک کے حصہ میں فقط اک آئی تھا تمہارا بھی وہی حق ...

    مزید پڑھیے

    مولویوں کا شغل تکفیر

    اک مولوی صاحب سے کہا میں نے کہ کیا آپ کچھ حالت یورپ سے خبردار نہیں ہیں آمادۂ اسلام ہیں لندن میں ہزاروں ہر چند ابھی مائل اظہار نہیں ہیں تقلید کے پھندوں سے ہوئے جاتے ہیں آزاد وہ لوگ بھی جو داخل اصرار نہیں ہیں جو نام سے اسلام کے ہو جاتے ہیں برہم ان میں بھی تعصب کے وہ آثار نہیں ...

    مزید پڑھیے

    علمائے زندانی

    مساجد کی حفاظت کے لیے پولس کی حاجت ہے خدا کو آپ نے مشکور فرمایا عنایت ہے عجب کیا ہے کہ اب ہر شاہراہ سے یہ صدا آئے مجھے بھی کم سے کم اک غسل خانہ کی ضرورت ہے پنہائی جا رہی ہیں عالمان دیں کو زنجیریں یہ زیور سید سجاد عالی کی وراثت ہے یہی دس بیس اگر ہیں کشتگان خنجر اندازی تو مجھ کو سستی ...

    مزید پڑھیے