Shaukat Thanvi

شوکت تھانوی

شوکت تھانوی کی رباعی

    یورپ کو روانگی اور بیوی کا خدشہ

    شوکت تھانوی یورپ کے لئے روانہ ہونے لگے تو ان کے ایک دوست نے پوچھا:’’روانگی کب ہوگی؟‘‘ شوکت نے کہا: ’’کیا بتاؤں۔تمہاری بھابی نے پریشان کررکھا ہے ۔ کہتی ہے ولایت جاؤ گے تو تم میم ضرور لاؤ گے ۔ حالانکہ میں نے قسم کھاکر کہا ہے کہ اگر اپنے لیے میم لایا تو تمہارے لئے بھی ایک صاحب ...

    مزید پڑھیے

    بے وفا کے کوچے میں

    نوعمر ی کے زمانے میں شوکت تھانوی نے ایک غزل کہی اور بڑی دوڑ دھوپ کے بعد ماہنامہ’’ترچھی نظر‘‘ میں چھپوانے میں کامیاب ہوگئے ۔ غزل کا ایک شعر تھا ۔ ہمیشہ غیر کی عزت تری محفل میں ہوتی ہے ترے کوچے میں جاکر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں شوکت تھانوی کے والد کی نظر سے اپنے صاحبزادے کایہ ...

    مزید پڑھیے

    بے وقوف کی پہچان

    ایک ناشر نے کتابوں کے نئے گاہک سے شوکت تھانوی کا تعارف کراتے ہوئے کہا۔’’آپ جس شخص کا ناول خرید رہے ہیں وہ یہی ذات شریف ہیں لیکن یہ چہرے سے جتنے بیوقوف معلوم ہوتے ہیں اتنے ہیں نہیں ۔‘‘ شوکت تھانوی نے فوراً کہا: ’’جناب مجھ میں اور میرے ناشر میں یہی بڑا فرق ہے ۔یہ جتنے بے وقوف ...

    مزید پڑھیے

    بارہ سنگھا

    پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ایس ۔ پی سنگھا کے گیارہ بچوں کے نام کا آخری جز’’سنگھا‘‘ تھا۔ جب ان کے بارہواں لڑکا پیدا ہوا تو شوکت تھانوی سے مشورہ کیا کہ اس کا کیا نام رکھوں۔ اس پر شوکت صاحب نے بے ساختہ کہا۔ ’’آپ اس کا نام ‘‘ بارہ سنگھا ‘‘ رکھ دیجئے ۔‘‘

    مزید پڑھیے

    ملک الموت کی عنایت

    ایک دفعہ شوکت تھانوی سخت بیمار پڑے ۔یہاں تک کہ ان کے سر کے سارے بال جھڑگئے ۔ دوست احباب ان کی عیادت کو پہنچے اور بات چیت کے دوران ان کے گنجے سر کو بھی دیکھتے رہے ۔ سب کو متعجب دیکھ کر شوکت تھانوی بولے: ’’ملک الموت آئے تھے ۔ صورت دیکھ کر ترس آگیا ۔ بس صرف سر پر ایک چپت رسیدکرکے چلے ...

    مزید پڑھیے

    واہ ! آپ کی تو بیوی ہے

    شوکت تھانوی باغ و بہار طبیعت کے مالک تھے ۔ ایک بار بیوی کے ساتھ کراچی جارہے تھے ۔ جس ڈبہ میں ان کی سیٹ تھی وہ نچلی تھی ۔ اوپر کی سیٹ پرایک موٹے تازے آدمی براجمان تھے ۔ شوکت صاحب نے اٹھ کر انہیں غور سے دیکھا پھر چھت کی طرف دیکھ کر کہا۔ ’’سبحان اللہ قدرت۔‘‘ وہ آدمی بولا۔’’کیا مجھ ...

    مزید پڑھیے

    پیرانہ سالی اور انگریز خاتون سے شادی

    ابوالاثر حفیظ جالندھری نے پیرانہ سالی میں جب انگریز خاتون سے شادی کے بارے میں سوچا تو تذبذب کے عالم میں انہوں نے جب شوکت تھانوی سے مشورہ کیا تو شوکت نے کہا: ’’حفیظ صاحب ، اس سے قبل کہ وہ بیوۂ حفیظ بن جائے، آپ شادی کرلیں۔‘‘

    مزید پڑھیے