نئی غزل کی روایت
ہمارے عہد کے ادبی مباحث کا المیہ یہ رہاہے کہ بعض الفاظ اور اصطلاحات کو اچھی طرح سمجھے بغیر ہم ان پر ایسے حکم لگا دیتے ہیں کہ ان کا کردار صرف مسخ شدہ صورت میں ابھرتا ہے۔ روایت کا لفظ بھی انہیں بدنصیب الفاظ کی صف میں شامل ہے۔مصیبت یہ ہے کہ یہ لفظ بالذاتہ ایک مسئلے کی حیثیت بھی ...