جمعے کے طویل تر اور کئی گھنٹوں پر محیط خطبوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
ہمارے یہاں عمومی یہ رویہ ہے کہ خطیب حضرات جوشِ خطابت میں جمعے کی نماز کو موخر سے موخر تر کر دیا جاتا ہے ۔ خطبہ اس قدر طویل ہو جاتا ہے کہ جمعے کی نماز کا طے شدہ اور مقررہ وقت بہت پیچھے رہ جاتا پے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات ایک مسجد میں جمعے کی نماز اور پاس والی کسی مسجد میں عصر کی اذان ہو رہی ہوتی ہے۔ اتحاد امت جب وقت کی پکار ہو تو یہ منظر تفرقے کا بد ترین پہلو پیش کرتا ہے۔