مغربی دنیا کی اسلام اور مسلمانوں سے نفرت: اسباب کیا ہیں
اسلام کا ظہور عیسائیت کے ظہور کے کم و بیش 600 سال بعد ہوا، مگر آج اسلام دنیا میں سب سے بڑا مذہب ہے۔ عیسائیت دعویٰ کرتی ہے کہ وہ سب سے بڑا مذہب ہے، مگر عیسائیت کے گھر یورپ کا یہ حال ہے کہ اس کی 55 کروڑ کی آبادی میں سے 75 فیصد افرادکا کوئی مذہب ہی نہیں۔ چنانچہ سب سے بڑا مذہب ہونے کے حوالے سے عیسائیت کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ مغرب جب دیکھتا ہے کہ اسلام پھل پھول رہا ہے اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تو اس کا سینہ حسد سے شق ہوجاتا ہے۔