Sayad Mohammad Abdul Ghafoor Shahbaz

سید محمد عبد الغفور شہباز

مترجم ،شاعر،کلیات نظیر کے مرتب اور محقق

Translator, Poet and compiler and researcher of the ‘Kulliyat-e-Nazeer’

سید محمد عبد الغفور شہباز کی غزل

    ہے عشق تو پھر اثر بھی ہوگا

    ہے عشق تو پھر اثر بھی ہوگا جتنا ہے ادھر ادھر بھی ہوگا مانا یہ کہ دل ہے اس کا پتھر پتھر میں نہاں شرر بھی ہوگا ہنسنے دے اسے لحد پہ میری اک دن وہی نوحہ گر بھی ہوگا نالہ مرا گر کوئی شجر ہے اک روز یہ بارور بھی ہوگا ناداں نہ سمجھ جہان کو گھر اس گھر سے کبھی سفر بھی ہوگا مٹی کا ہی گھر ...

    مزید پڑھیے

    انجام خوشی کا دنیا میں سچ کہتے ہو غم ہوتا ہے

    انجام خوشی کا دنیا میں سچ کہتے ہو غم ہوتا ہے ثابت ہے گل اور شبنم سے جو ہنستا ہے وہ روتا ہے ہم شوق کا نامہ لکھتے ہیں کہ صبر اے دل کیوں روتا ہے یہ کیا ترکیب ہے اے ظالم ہم لکھتے ہیں تو دھوتا ہے ہے دل اک مرد آخر بیں اپنے اعمال پر روتا ہے گر ڈوب کے دیکھو اشک نہیں موتی سے کچھ یہ پروتا ...

    مزید پڑھیے

    نہ اپنا باقی یہ تن رہے گا نہ تن میں تاب و تواں رہے گی

    نہ اپنا باقی یہ تن رہے گا نہ تن میں تاب و تواں رہے گی اگر جدائی میں جاں رہے گی تمہیں بتاؤ کہاں رہے گی مژہ کے تیروں سے چھان دل کو جو چھاننی ہو نگہ کو گہری کھنچی ہوئی دل سے کب تلک یوں تری بھنؤں کی کماں رہے گی خدا نے منہ میں زبان دی ہے تو شکر یہ ہے کہ منہ سے بولو کہ کچھ دنوں میں نہ منہ ...

    مزید پڑھیے

    بوند اشکوں سے اگر لطف روانی مانگے

    بوند اشکوں سے اگر لطف روانی مانگے بلبلہ آنکھوں سے خونابہ فشانی مانگے بحر الفت میں چلا ہے تو پہلے مستول تیر سے آہ کے کشتئ دخانی مانگے نکتۂ وصل دم عرض قلم پر رکھے بوسہ چاہے تو لب شوق زبانی مانگے تا قیامت دل بیدار سنائے ہر روز خواب راحت ترا گر روز کہانی مانگے دل تو دل افعئ گیسو ...

    مزید پڑھیے

    کہاں نصیب زمرد کو سرخ روئی یہ (ردیف .. ی)

    کہاں نصیب زمرد کو سرخ روئی یہ سمجھ میں لعل کی اب تک حنا نہیں آئی خجل ہے آنکھوں سے نرگس گلاب گالوں سے وہ کون پھول ہے جس کو حیا نہیں آئی امڈ رہا ہے پڑا دل میں شوق زلفوں کا یہ جھوم جھوم کے کالی گھٹا نہیں آئی ہو جس سے آگے وہ بت ہم سے ہم سخن واعظ کہیں حدیث میں ایسی دعا نہیں آئی زباں ...

    مزید پڑھیے