ریڈیم سے تابکاری کیسے پیدا ہوتی ہے؟
زیادہ تر عنصروں کے ایٹم پائدار ہوتے ہیں۔یعنی وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے ایٹموں میں تبدیل نہیں ہوتے۔لیکن کچھ عنصروں کے ایٹم ٹوٹتے پھوٹتے رہتے ہیں اور دوسرے قسم کے ایٹموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
عملہ ادارت
زیادہ تر عنصروں کے ایٹم پائدار ہوتے ہیں۔یعنی وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے ایٹموں میں تبدیل نہیں ہوتے۔لیکن کچھ عنصروں کے ایٹم ٹوٹتے پھوٹتے رہتے ہیں اور دوسرے قسم کے ایٹموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
ایٹمی توانائی حقیقت میں ایٹم کے مرکزے (Nucleus)میں ہوتی ہے۔یہ توانائی ایک بہت بڑی قوت ہے،لیکن ابھی کوئی نہیں جانتا کہ اس قوت کی حقیقت کیا ہے۔صرف اس قدر معلوم ہوسکا ہے کہ اس قوت نے ایٹم کے مرکزے کے اندر موجود پروٹانوں اور نیوٹرانوں کو باندھ رکھا ہے۔اس قوت یا توانائی کو ’’ نیو کلیائی توانائی ‘‘ بھی کہتے ہیں۔
اگر آپ پر سستی اور کاہلی کا راج ہے تو یقیناً آپ کی پہلی خواہش ایک کپ گرما گرم کافی پینے کی ہوگی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کافی کب اور کیسے دریافت ہوئی اور یہ دنیا کے پسندیدہ مشروب کے درجے تک کیسے پہنچی؟
ربڑ درختوں سے حاصل ہوتا ہے۔جن درختوں سے ربڑ حاصل کیا جاتا ہے انہیں ’’ربڑ کے درخت ‘‘ کہتے ہیں۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ موٹر سائیکل کا مضبوط ٹائر ربڑ سے بنا ہوا ہوتا ہے ۔مگر ربڑ اپنی ابتدائی صورت میں ٹھوس کی بجائے مائع حالت میں ملتا ہےاور یہ مائع ربڑ کے درختوں میں گاڑھے رس یا ’’دودھ‘‘(sap)کی حالت میں ہوتا ہے۔ربڑ کا رس ’’لیٹکس ‘‘ (latex)بھی کہلاتا ہے۔
آپ یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ جانور پودوں کو کھا جاتے ہیں۔لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ بعض پودے بھی جانوروں کو کھا جاتے ہیں۔
مکڑی کا تعلق عالم حیوانات کے’فائیلم آرتھروپوڈا‘سے ہے۔اس کو حشرات کی بجائے جماعت عنکبہ(Arachnida) میں رکھا جاتا ہے۔یہ اپنے جسم میں پیدا ہونے والے ریشم کی طرح کے مائع سے اپنا جالا بنتی ہے۔
چمگادڑ کے سننے کی تیز حس کو جاننے کے لیے آپ ایک تجربہ کرسکتے ہیں۔کوئی چمگادڑ اگر آپ کے نزدیک اُڑ رہی ہوتو پھپھکارنے کے آواز نکالیے،چمگادڑ فوراً اپنا راستہ تبدیل کرلے گی۔چمگادڑ کی آواز ہم اپنے کانوں سے نہیں سن سکتے مگر ماہرین نے حساس آلوں کی مدد سے ان آوازوں کو سنا اور چمگاڈر کی پرواز میں باز گشت کے اصول کی کارفرمائی کو ثابت کرنے کے لیے کئی تجربے کیے۔
ہر پھول کی ایک مخصوص ساخت ہوتی ہے۔ایک قسم کے پھول میں ایک ہی قسم کے حشرات داخل ہوسکتا ہے۔مثلاً لیموں کے پھول میں صرف شہد کی مکھی ہی داخل ہوکر گل رس (Nectar)حاصل کرسکتی ہے۔تتلیوں اور پرندوں کی زبانیں لمبی لمبی ہوتی ہیں۔اس لیےیہ شہد رسوسک (Honeysuckle)کے گل رس تک با ٓسانی پہنچ سکتے ہیں۔
رکاز (Fossils)کا مطالعہ بہت اہم ہے۔ان سے ہمیں اپنے ماضی اور لاکھوں برس پہلے زمین پر رہنے والے جانوروں کے بارے میں علم حاصل ہوتا ہے۔ رکاز تین قسموں کے ہوتے ہیں۔
دوسرے جانور جیسے سور،امریکی گلہریاں اور بجو سردیوں کے یخ حصے میں آرام کرتے ہیں اور ہلکی سردیوں میں باہر نکل آتے ہیں۔بہت سے مینڈک،کچھوے،سانپ،سلے مینڈراور کچھ کیڑے مکوڑے بھی سردیوں میں آرام فرماتے ہیں۔