پہلا اخبار کہاں سے شائع ہوا ؟
اخبار آج کے انسان کی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔عام طور پر دن کا آغاز اخبار بینی سے ہوتا ہے اور اگر کبھی کسی وجہ سے اخبار نہ ملے تو انسان اپنی زندگی کے معمولات میں کمی سے محسوس کرتا ہے۔یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات اور واقعات سے باخبر رہنا چاہتا ہے۔پرانے زمانوں میں موجود زمانے جیسے خبر رسانی کے ذرائع نہیں تھے۔ان دنوں خبریں سینہ بہ سینہ چلتی تھیں۔اگر حکومت کو کوئی اہم اعلان کرانا ہوتا،تو وہ شہر میں منادی کرادیتی۔