جہاں جہاں تری نظروں کی اوس ٹپکی ہے
جہاں جہاں تری نظروں کی اوس ٹپکی ہے وہاں وہاں سے ابھی تک غبار اٹھتا ہے جہاں جہاں ترے جلووں کے پھول بکھرے تھے وہاں وہاں دل وحشی پکار اٹھتا ہے
اہم ترین ترقی پسند شاعروں میں شامل ، ممتاز فلم نغمہ نگار
One of the leading Progressive poets and film lyricist.
جہاں جہاں تری نظروں کی اوس ٹپکی ہے وہاں وہاں سے ابھی تک غبار اٹھتا ہے جہاں جہاں ترے جلووں کے پھول بکھرے تھے وہاں وہاں دل وحشی پکار اٹھتا ہے
وجہ بے رنگیٔ گل زار کہوں تو کیا ہو کون ہے کتنا گنہ گار کہوں تو کیا ہو تم نے جو بات سر بزم نہ سننا چاہی میں وہی بات سر دار کہوں تو کیا ہو
تپتے دل پر یوں گرتی ہے تیری نظر سے پیار کی شبنم جلتے ہوئے جنگل پر جیسے برکھا برسے رک رک تھم تھم
نہ منہ چھپا کے جئے ہم نہ سر جھکا کے جئے ستم گروں کی نظر سے نظر ملا کے جئے اب ایک رات اگر کم جئے تو کم ہی سہی یہی بہت ہے کہ ہم مشعلیں جلا کے جئے