مادام
آپ بے وجہ پریشان سی کیوں ہیں مادام لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہوں گے نور سرمایہ سے ہے روئے تمدن کی جلا ہم جہاں ہیں وہاں تہذیب نہیں پل سکتی مفلسی حس لطافت کو مٹا دیتی ہے بھوک آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل ...