Rana Amir Liyaqat

رانا عامر لیاقت

رانا عامر لیاقت کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    اب ایسے دشت مزاجوں سے دور گھر لیا جائے

    اب ایسے دشت مزاجوں سے دور گھر لیا جائے بجائے حسرت و گریہ کچھ اور کر لیا جائے میں ہاؤ ہو پہ کہانی کو ختم کر دوں گا یہ عام بات نہیں ہے، اسے خبر لیا جائے یہ نکتہ عشق نگر نے مجھے کیا تعلیم کہ جس کو زیر کہا جائے وہ زبر لیا جائے ہمیں یہ عشق بہت راس آنے لگ گیا ہے تو کیا خیال ہے، پھر ...

    مزید پڑھیے

    اک تصویر پیا کی ابھری منظر سے

    اک تصویر پیا کی ابھری منظر سے بھولی لڑکی جا ٹکرائی پتھر سے ایسی پیاری شام میں جی بہلانے کو پاؤں نکالے جا سکتے ہیں چادر سے پہلے پہلے عشق میں اکثر ہوتا ہے اچھے اچھے لگ جاتے ہیں بستر سے ایسے ہم پر اس کا ہجر مسلط ہے جیسے کوئی مرتا جائے کینسر سے تازہ کروٹ پر تاریخ کی لکھا ہے چند ...

    مزید پڑھیے

    ایک تو، ایک عاشقی میری

    ایک تو، ایک عاشقی میری بس یہی کچھ ہے زندگی میری دل قناعت ذرا سی کرتا تو ہر محبت تھی آخری میری جسے تم لوگ عشق کہتے ہو اس سے بہتر ہے دل لگی میری ایک دل کے ہزار خانوں میں بٹ گئی ایک زندگی میری وصل نقصان کر گیا میرا مر گئی آج شاعری میری

    مزید پڑھیے

    برف پگھلی تو راستہ نکلا

    برف پگھلی تو راستہ نکلا پھر سے ملنے کا سلسلہ نکلا پھر وہ لوٹ آئی زندگی کی طرف میرے ہونٹوں سے شکریہ نکلا تجھ سے کہنا تھا حال دل لیکن تو بھی اے دوست آئنا نکلا

    مزید پڑھیے

    مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے

    مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے وہ جسم جب نکل گیا ریشم کے تھان سے تم میں سے کون کون مجھے یہ بتائے گا اترا ہے کون میرے لئے آسمان سے تجھ آنکھ سے جھلکتا تھا احساس زندگی میں دیکھتا رہا ہوں تجھے خاکدان سے

    مزید پڑھیے

تمام

1 قطعہ (Qita)