سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں گدا کے لئے
سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں گدا کے لئے کھلا ہوا ہے ہر اک راستہ ہوا کے لئے یہ پوچھتی ہے ہر اک صبح آ کے موج نسیم کوئی پیام کسی یار آشنا کے لئے طواف دیر و حرم سے تو ہو چکے فارغ چلو زیارت یاران با صفا کے لئے میں کیوں نہ با سر عریاں پھروں تہ افلاک کہ فخر ہے سر عریاں برہنہ پا کے لئے یہ شہر ...