Qasim Ali Khan Afridi

قاسم علی خان آفریدی

قاسم علی خان آفریدی کے تمام مواد

27 غزل (Ghazal)

    اپنے جانان کو اے جان اسی جان میں ڈھونڈ

    اپنے جانان کو اے جان اسی جان میں ڈھونڈ ڈھونڈ مت اور جگہ پر دل حیران میں ڈھونڈ ڈھونڈھنا اس کا بہت سہل بتایا ہے فقیر جان میں اپنی اسے لوں گا میں اک آن میں ڈھونڈ جس طرف دیکھو اسی کا ہے جھمکڑا واللہ طالب اللہ کا لیتا ہے ہر اک شان میں ڈھونڈ چاہنے والے کا خود آپ چہیتا ہے وہ مہ کنعاں ...

    مزید پڑھیے

    پانچ دن کو جو یہاں پر آ گیا

    پانچ دن کو جو یہاں پر آ گیا مثل گل دو روز میں کمھلا گیا زندگی پھسلا کے لے آئی مجھے کون ظالم اس جگہ بہلا گیا کیوں چھٹا کر ایک عدم کے عیش کو دوسرا کوئی عدم دکھلا گیا ہستئ موہوم پر جو غور کی دوستو بے طرح جی گھبرا گیا پیشتر مرنے سے مرنا خوب ہے جو کہ یہ سمجھاؤ وہی کچھ پا گیا آہ اس دل ...

    مزید پڑھیے

    کہاں کا ننگ رہا اور اور کہاں رہا ناموس

    کہاں کا ننگ رہا اور اور کہاں رہا ناموس الجھ گئی جو محبت میں دختر‌ طیموس مزا جو وصل کا چاہے تو بار‌ ہجر اٹھا پھر انتقام ہو آخر کے تئیں کنار‌ و بوس مجازی ہو کہ حقیقی صریح عشق کا نام لطیف تحفہ پیارا عجیب نام عروس مجھے بھی عشق کا ہے مرض کیا کروں یارو معالجے سے مرے عاجز آیا ...

    مزید پڑھیے

    اس ارض کے تختہ پر سنسار ہے اور میں ہوں

    اس ارض کے تختہ پر سنسار ہے اور میں ہوں موہوم ہوا تو کیا پر یار ہے اور میں ہوں پڑتی ہے نظر جیدھر وہ یار ہے اور میں ہوں ہے کون سوا میرے دل دار ہے اور میں ہوں میں یار کنے قاصد بھیجا تو ہے پر شاید لے نامہ اگر آیا ریبار ہے اور میں ہوں موڑوں گا نہیں منہ کو میں عشق کے میداں سے اس یار کے ...

    مزید پڑھیے

    یہ مشت خاک اپنے کو جہاں چاہے تہاں لے جا

    یہ مشت خاک اپنے کو جہاں چاہے تہاں لے جا پر اس عالم کو اس عالم سے مت بار گراں لے جا عدم سے جس طرح تنہا چلا آیا تھا پھر واں کو مناسب ہے اسی صورت سے صورت چھوڑ جاں لے جا کدورت ماسوا کی دھو لے خاطر خواہ خاطر سے بجز نام خدا ہم راہ مت نام و نشاں لے جا عزیز و اقربا نے مال و ملکیت بکار ...

    مزید پڑھیے

تمام

5 رباعی (Rubaai)