Qamar Jalalvi

قمر جلالوی

پاکستان کے استاد شاعر، کئی مقبول عام شعروں کے خالق

Famous indian poet who migrated to Pakistan. He earned polularity with many of his oft-quoted shers.

قمر جلالوی کی غزل

    ابرو تو دکھا دیجئے شمشیر سے پہلے

    ابرو تو دکھا دیجئے شمشیر سے پہلے تقصیر تو کچھ ہو مری تعزیر سے پہلے معلوم ہوا اب مری قسمت میں نہیں تم ملنا تھا مجھے کاتب تقدیر سے پہلے اے دست جنوں توڑ نہ دروازۂ زنداں میں پوچھ تو لوں پاؤں کی زنجیر سے پہلے اچھا ہوا آخر مری قسمت میں ستم تھے تم مل گئے مجھ کو فلک پیر سے پہلے بیٹھے ...

    مزید پڑھیے

    راز دل کیوں نہ کہوں سامنے دیوانوں کے

    راز دل کیوں نہ کہوں سامنے دیوانوں کے یہ تو وہ لوگ ہیں اپنوں کے نہ بیگانوں کے وہ بھی کیا دور تھے ساقی ترے مستانوں کے راستے راہ تکا کرتے تھے مے خانوں کے بادلوں پر یہ اشارے ترے دیوانوں کے ٹکڑے پہنچے ہیں کہاں اڑ کے گریبانوں کے راستے بند کئے دیتے ہو دیوانوں کے ڈھیر لگ جائیں گے بستی ...

    مزید پڑھیے

    کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو

    کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو نہ جانے کیسے خبر ہو گئی زمانے کو دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ہے حضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گے کہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو دبا کے قبر میں سب ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4