دودھ کی قیمت
اب بڑے بڑے شہروں میں دائیاں اور نرسیں بھی نظر آتی ہیں لیکن دیہاتوں میں ابھی تک زچّہ خانہ روش قدیم کی طرح بھنگنو ں کے ہی دائرہ اقتدار میں ہے اورایک عرصہ دراز تک اس میں اصلاح کی کوئی امید نہیں۔ بابو مہیش ناتھ اپنے گاؤں کے زمیندار ضرورتھے تعلیم یافتہ بھی تھے۔ زچّہ خانہ کی اصلاح کی ...