بٹوارا
بھولامہتونے پہلی عورت کے مرجانے کے بعددوسری سگائی کی تو اس کے لڑکےرگھوکےلئےمصیبت کے دن آگئے۔ رگھوکی عمر اس وقت صرف دس سال کی تھی۔ مزے سے گاؤں میں گلی ڈنڈا کھیلتا پھرتا تھا۔ نئی ماں کے آتے ہی چکی میں جتناپڑا۔ پنّاحسین عورت تھی اور حسن کے ساتھ غرور بھی ہوتا ہے۔ وہ اپنے ہاتھ سے ...