Prabudha Saurabh

پربدھ سوربھ

پربدھ سوربھ کی غزل

    میں جب سے سچ کو سچ کہنے لگا ہوں

    میں جب سے سچ کو سچ کہنے لگا ہوں جہاں کی آنکھ میں چبھنے لگا ہوں اجالا بانٹنے کی یہ سزا ہے انہریا چاند سا گھٹنے لگا ہوں بھرم رکھنا ان آنکھوں کا کہ جن کو میں روشن دان سا لگنے لگا ہوں میں اس کردار کو اب جی سکوں گا میں اس کردار پر مرنے لگا ہوں

    مزید پڑھیے

    تمہاری یاد کے منظر پرانے گھیر لیتے ہیں

    تمہاری یاد کے منظر پرانے گھیر لیتے ہیں نہ جانے ڈھونڈھ کر کیسے کہاں سے گھیر لیتے ہیں جو ہم نے ان دنوں بس یوں ہی پوکھر میں اچھالے تھے لگوں جب ڈوبنے تو وہ ہی تنکے گھیر لیتے ہیں میں ایسی شہرتوں کی سوچ سے بھی خوف کھاتا ہوں جدھر نکلو ادھر اخبار والے گھیر لیتے ہیں خدا جانے خدا نے کیوں ...

    مزید پڑھیے

    درد گھٹتا بھی نہیں ہے کہ فنا ہو جائے

    درد گھٹتا بھی نہیں ہے کہ فنا ہو جائے اور بڑھتا بھی نہیں ہے کہ دوا ہو جائے ہے مجھے علم کہ یہ خواب ہے پر خواب میں ہی میرے اللہ اسے مجھ سے وفا ہو جائے اس کا احسان ہی اتنا ہے میری سانسوں پر غیر ممکن ہے کہ سانسوں سے ادا ہو جائے وہ کسی روز کرے ترک تعلق خود سے اور اسی دن سے مرا صرف مرا ہو ...

    مزید پڑھیے

    تیری دولت رہ جائے گی تیرے گھر چوباروں تک

    تیری دولت رہ جائے گی تیرے گھر چوباروں تک میرے اکھشر سیر کریں گے سورج چاند ستاروں تک بات کفن کی نکلی تھی پر رستے میں نیلام ہوئی رنگ برنگی چنری ہو گئی جب پہنچی اخباروں تک جس کو جیسا روگ دیا ہے اس کا ویسا چارہ گر بیماروں تک وید جی پہنچے شاعر عشق کے ماروں تک مے خانہ میں اور تو کیا ...

    مزید پڑھیے

    گورکھ دھندھا ہو جاؤں کیا؟

    گورکھ دھندھا ہو جاؤں کیا؟ میں بھی تم سا ہو جاؤں کیا؟ غزلوں کی بستی سونی ہے پھر آوارہ ہو جاؤں کیا؟ سچ کا گروی چھڑوانا ہے تھوڑا جھوٹا ہو جاؤں کیا؟ ساون نے آنسو سے پوچھا میں بھی کھارا ہو جاؤں کیا؟ سب امیدیں ڈوب رہی ہیں تنکا تنکا ہو جاؤں کیا؟ گھر دفتر کے بٹوارے میں آدھا آدھا ہو ...

    مزید پڑھیے

    مری آنکھوں سے ہجرت کا وہ منظر کیوں نہیں جاتا

    مری آنکھوں سے ہجرت کا وہ منظر کیوں نہیں جاتا بچھڑ کر بھی بچھڑ جانے کا یہ ڈر کیوں نہیں جاتا اگر یہ زخم بھرنا ہے تو پھر بھر کیوں نہیں جاتا اگر یہ جان لیوا ہے تو میں مر کیوں نہیں جاتا اگر تو دوست ہے تو پھر یہ خنجر کیوں ہے ہاتھوں میں اگر دشمن ہے تو آخر مرا سر کیوں نہیں جاتا بتاؤں کس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2