Popular Meeruthi

پاپولر میرٹھی

پاپولر میرٹھی کی رباعی

    نیا بنجارہ نامہ

    اس باپ سے ناطہ توڑ لیا جس باپ کا تھا بے حد پیارا تو مال ہڑپ کر بیٹھا ہے روتا ہے خسر بھی بچارا دستوں میں آگ ہی نکلے گی کھائے گا اگر تو انگارا تو مال اور دھن کے چکر میں پھرتا ہے عبث مارا مارا سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا کیا فائدہ رسوا ہونے سے رسوائی کا آغاز نہ کر جس ...

    مزید پڑھیے

    لیڈر

    کسی جلسے میں اک لیڈر نے یہ اعلان فرمایا ہمارے منتری آنے کو ہیں بیدار ہو جاؤ یکایک لاؤڈ اسپیکر سے گونجا فلم کا نغمہ وطن کی آبرو خطرے میں ہے ہشیار ہو جاؤ

    مزید پڑھیے

    ملا جی کی بیوی کا جواب

    چوتھی شادی کر کے ملا جی بہت شاداں ہوئے اپنی قسمت کی بلندی دیکھ کر نازاں ہوئے یوں جوانوں کی طرح لائے دلہن کو ساتھ میں آ گئی ہو جیسے سلطانہ کہیں کی ہاتھ میں پہلے ہی دن سارے گھر کا جائزہ اس نے لیا اپنے شوہر کی نظر کا جائزہ اس نے لیا چار کیلیں خاص کمرے میں نظر آئیں اسے تین کیلوں پر ...

    مزید پڑھیے

    اے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروں

    پہلی بار آئی دلہن سسرال وہ بھی بے نقاب شرم آنکھوں سے جھلکتی ہے نہ ہے چہرے پہ آب جیسے رخ پر جھریاں ہوں جیسے بالوں میں خضاب کرکرا سا ہو گیا شادی کا حاصل کیا کروں اے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروں کان کس کے گرم کر دوں چانٹا کس کے جاڑ دوں کس کا دامن پھاڑ دوں کس کا گریباں پھاڑ ...

    مزید پڑھیے

    جام

    مرے ذوق ادب کو دیر میں آرام آئے گا کہیں پچھلے پہر تک شاعرہ کا نام آئے گا ابھی تو سلسلہ ہے شاعروں کی بے نوائی کا صراحی آئے گی خم آئے گا تب جام آئے گا

    مزید پڑھیے

    میرؔ و غالبؔ

    ایک شاعر نے غزل بھیجی کسی اخبار میں تاکہ شہرت ہو ادب کے معتبر بازار میں کچھ دنوں تو اس کو چھپنے کا رہا اک انتظار پہنچا آخر مالک اخبار کے دربار میں ہو کے برہم جاتے ہی شکوہ اڈیٹر سے کیا یہ تو بتلائیں کمی کیا تھی میرے اشعار میں؟ آپ کو یہ کیا خبر تھا مجھ کو کتنا اضطراب نیند ہفتوں تک نہ ...

    مزید پڑھیے

    نیتا کلن

    کتنی دولت ہے نیتا کلن پر ان کے جیسے امیر بن جاتے دستخط تو تمہیں بھی آتے ہیں ابا تم بھی وزیر بن جاتے

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3