پاشا رحمان کی غزل

    ان کے گھر میں چاند اور تارے اپنے گھر میں آگ

    ان کے گھر میں چاند اور تارے اپنے گھر میں آگ اپنی اپنی قسمت پیارے اپنا اپنا بھاگ شاید آج وہ میرے گھر میں رات گئے تک آئیں بھور سمے سے بول رہا ہے اپنی چھت پر کاگ بوڑھی دھرتی ایسی ناری جس کے سو سو روپ اس کے کیس میں پھنس جاتے ہیں کیسے کیسے گھاگ یہ کل جگ ہے پیارے اس جگ میں آنند ...

    مزید پڑھیے

    کبھی جو رہتے تھے اس شہر میں خدا کی طرح

    کبھی جو رہتے تھے اس شہر میں خدا کی طرح وہ مٹ گئے ہیں مرے نقش ہائے پا کی طرح کہاں تھا ہوش کہ میں عرض مدعا کرتا گزر گئے وہ مرے پاس سے ہوا کی طرح دھیان تک نہ دیا میرے ہم نشینوں نے میں گونجتا رہا صحرا میں اک صدا کی طرح وہ جن کی یاد کی خوشبو مجھے ستاتی ہے بسے ہوئے ہیں مرے ذہن میں صبا کی ...

    مزید پڑھیے

    وہ ایک شخص جو محفل میں بولتا تھا بہت

    وہ ایک شخص جو محفل میں بولتا تھا بہت سنا ہے اہل نظر سے وہ کھوکھلا تھا بہت ردائے شب سے لپٹ کے سواد شام کے بعد کسی کے بارے میں پہروں میں سوچتا تھا بہت ابھی جو پاس سے نظریں چرا کے گزرا ہے گئی رتوں میں وہی مجھ کو چاہتا تھا بہت اس اجنبی نے بالآخر پلٹ کے دیکھ لیا طلسمی شہر میں کوئی ...

    مزید پڑھیے

    نمود شام جو تیرہ شبی بھی دیتی ہے

    نمود شام جو تیرہ شبی بھی دیتی ہے باختتام سفر روشنی بھی دیتی ہے یہ بات اہل خرد کی سمجھ میں آ نہ سکی جنوں کی بے خبری آگہی بھی دیتی ہے بہت ہی خوب ہے یارو خلوص دل داراں عجیب عزم مگر بیکسی بھی دیتی ہے سکوت ساز میں آہنگ درد دل مضمر صدائے کرب کبھی خامشی بھی دیتی ہے نشان جادۂ منزل بہ ...

    مزید پڑھیے

    وفا کے بدلے تمہارا عتاب کیسا ہے

    وفا کے بدلے تمہارا عتاب کیسا ہے محبتوں کا مری یہ جواب کیسا ہے تھا آج سنگ مقدر مرے لیے لیکن تمہارے ہاتھ میں تازہ گلاب کیسا ہے وہ قتل کرتے ہیں ہم آہ بھی نہیں کرتے ستم گروں کو ہمارا جواب کیسا ہے امیر شہر سے کہہ دو غریب شہر کوئی فصیل شہر تلے محو خواب کیسا ہے اگر حیات ہے نغمہ تو پھر ...

    مزید پڑھیے

    سن کر میں جرم چپ تھا گناہ گار کی طرح

    سن کر میں جرم چپ تھا گناہ گار کی طرح لکنت زباں میں آ گئی مے خوار کی طرح وہ کیسی صبح تھی کہ طلوع سحر کے بعد سورج کا چہرا لگتا تھا بیمار کی طرح ہاں اس کی داستان بہت دل خراش تھی خاموش تھا جو سایۂ دیوار کی طرح رکنے کا نام بھی نہیں لیتے تھے وہ کبھی اہل جنوں تھے وقت کی رفتار کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2