سائبر کرائمز کی بڑھتی تعداد: آخر ایف آئی اے کیوں حل نہیں کر پاتی؟ ؟
ایف آئی اے کے مطابق موصول ہونے والی 102,356 میں سے 80,641 شکایات تصدیق کے مرحلے کو پہنچ پائیں جبکہ ان میں سے صرف 15,932 ہی اس معیار کو پہنچیں جس سے تحقیقات شروع ہو سکیں۔ پریونشن الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت 2021 میں کل 1,202 مقدمات درج کیے گئے، اور ایف آئی اے نے کل 1,300 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔