تو مری زندگی کا پرتو ہے
تو مری زندگی کا پرتو ہے میں تری آرزو کا سایا ہوں پھر بھی تجھ کو میں حد امکاں تک احتیاطاً پکار آیا ہوں
ممتاز اردو شاعر/ قطعات کے لئے مشہور
Prominent Urdu poet known for his 'Qataat'.
تو مری زندگی کا پرتو ہے میں تری آرزو کا سایا ہوں پھر بھی تجھ کو میں حد امکاں تک احتیاطاً پکار آیا ہوں
روح کی آنچ میں ابالا ہے مدتوں خون دل سے پالا ہے اپنے شعروں میں جب کہیں میں نے زندگی کی تڑپ کو ڈھالا ہے
ساقیا ساقیا سنبھال اسے پھینک دیوے نہ کوئی جال اسے گردش روزگار آئی ہے ایک دو ساغروں سے ٹال اسے
کیف پر بھی ہے کیف کا عالم آج مستی بھی محو مستی ہے بات کرتا ہوں پھول جھڑتے ہیں آنکھ اٹھاتا ہوں مے برستی ہے
لاکھ کاٹو رگیں صداقت کی کب صداقت کی روح مرتی ہے اس کے اک ایک قطرۂ خوں سے اک نئی زندگی ابھرتی ہے
چوٹ کھا کر بھی مسکراتا ہوں درد دل سے بھی لطف اٹھاتا ہوں دوست ہی خندہ زن نہیں مجھ پر خود بھی اپنی ہنسی اڑاتا ہوں
میں تو کیا مجھ کو دیکھنے والا اب مری بے بسی پہ روتا ہے بات کرتا ہوں ہونٹ جلتے ہیں سانس لیتا ہوں درد ہوتا ہے
میری فکر و نظر کے چہرے پر حادثوں کی کئی خراشیں ہیں یہ مرے شعر میرے شعر نہیں ایک صد چاک دل کی قاشیں ہیں
چاندنی رات کی خموشی میں یوں کوئی مہ جمال آتا ہے ایک شاعر کے ذہن میں جیسے خوب صورت خیال آتا ہے