Naresh Kumar Shad

نریش کمار شاد

ممتاز اردو شاعر/ قطعات کے لئے مشہور

Prominent Urdu poet known for his 'Qataat'.

نریش کمار شاد کی نظم

    ایک عام سی لڑکی

    وہ ایک عام سی لڑکی ہے دیکھ کر جس کو نہ جانے کیوں مجھے ایسا خیال آتا ہے کہ اس کے ہنسنے کا انداز یہ بتاتا ہے ہوئی نہیں ہے غم دل سے رسم و راہ ابھی پڑی نہیں ہے کوئی چوٹ ابھی رگ جاں پر کسی نگاہ سے الجھی نہیں نگاہ ابھی وہ ایک عام سی لڑکی اک ایسا جذبہ ہے ملی نہیں جسے الفاظ میں پناہ ابھی وہ ...

    مزید پڑھیے

    اعتراف

    میں نے خوابوں کے سمن رنگ شبستانوں میں لوریاں دے کے غم دل کو سلانا چاہا تلخی زیست سے بے زار و پریشاں ہو کر تلخی زیست کا احساس مٹانا چاہا اور میں ڈرتے جھجکتے کسی مجرم کی طرح آ گیا تیری محبت کے پرستانوں میں چھوڑ کر اپنے تعاقب میں نگاہیں اپنی کھو گیا کاکل و رخسار کے افسانوں میں میں ...

    مزید پڑھیے

    ایک کلرک لڑکی

    جسم ہے تیرا رنگ کی دنیا روپ ہے تیرا نور کی وادی تو بھی مجبور ہے کلرکی پر اے کلرکوں کے دل کی شہزادی تیری آنکھیں سرور کا مندر تیری زلفیں بہار کا مسکن اور ٹائپ کی گت پہ ناچتا ہے تیرا دوشیزہ نغمئ جوبن تیرے ان عارضوں کے پھولوں پر گلستاں کا گمان ہوتا ہے اور تیرا غرور زیبائی فائلوں سے ...

    مزید پڑھیے

    مصلحت

    چاندنی رات کے ہنستے ہوئے خوابوں کی طرح نقرئی جسم کا شاداب گلستاں لے کر شوخ آنکھوں کے چھلکتے ہوئے پیمانوں میں مجھ تہی دست کے آلام کا درماں لے کر آج تو جن کو بجھانے کے لئے آئی ہے انہیں شعلوں سے مرے دل نے جلا پائی ہے انہیں شعلوں کی تب و تاب ہے جس نے اب تک میرے ادراک کو بے سوز نہیں ...

    مزید پڑھیے

    کھلونا

    میرے ہونٹوں کے مہکتے ہوئے نغموں پہ نہ جا میرے سینے میں کئی طرح کے غم پلتے ہیں میرے چہرے پہ دکھاوے کا تبسم ہے مگر میری آنکھوں میں اداسی کے دیے جلتے ہیں جھانک کر دیکھ مری روح کی پہنائی میں کتنے غم کتنے فسانے ہیں برافگندہ نقاب کتنی ناپاک نگاہوں نے لٹیروں کی طرح میرے احساس سے چھینا ...

    مزید پڑھیے

    گڈو

    پھول سا نازک بیل سا کومل ننھا منا گڈو اپنا دنیا کے چہرے کی رونق فطرت کی آنکھوں کا سپنا صورت اس کی بھولی بھالی گال ہیں اس کے گورے گورے جسم ہے یا پھولوں کی ڈالی بال ہیں یا ریشم کی ڈورے اس کی دنیا پیار کی دنیا اس کی باتیں پیار کی باتیں بچپن کے ہیں سمے سہانے ہنستے دن اور ہنستی ...

    مزید پڑھیے

    کشمکش

    سوچتے سوچتے پھر مجھ کو خیال آتا ہے وہ مرے رنج و مصائب کا مداوا تو نہ تھی رنگ افشاں تھی مرے دل کی خلاؤں میں مگر ایک عورت تھی علاج غم دنیا تو نہ تھی میرے ادراک کے ناسور تو رستے رہتے میری ہو کر بھی وہ میرے لئے کیا کر لیتی حسرت و یاس کے گمبھیر اندھیرے میں بھلا ایک نازک سی کرن ساتھ کہاں ...

    مزید پڑھیے

    ایک ایکٹرس

    وہ لڑکی وہ معصوم الھڑ سی لڑکی کسی آرزو کی طرح دل نشیں تھی شعاع سحر کی طرح تھی اچھوتی بہاروں ستاروں کا خواب حسیں تھی بہاروں ستاروں کا وہ خواب لیکن نرالی ہی تعبیر میں ڈھل رہا ہے وہ معصوم دل جو چراغ وفا تھا ہوس کی بھری بزم میں جل رہا ہے وہ جلتے ہوئے کچھ پشیمان بھی ہے نکھر بھی رہی ہے ...

    مزید پڑھیے

    راکھ

    نہ جانے کب سے یونہی دل شکستہ بیٹھی ہوں اداس چہرے کو اپنی ہتھیلیوں میں لئے گزرنے والی ہے رات اور میری آنکھوں میں جلا رہی ہے تری یاد آنسوؤں کے دیئے مرا خیال تھا ان زرنگار محلوں میں وہ دل کشی ہے کہ میں تجھ کو بھول جاؤں گی نشاط تازہ کے احساس کی شعاعوں سے شباب و حسن کی راہوں کو ...

    مزید پڑھیے