کیوں کہ ہم ان سے بہتر مسلمان تھے: تارڑ صاحب کی سقوط ڈھاکہ سے منسلک تحریر
ان کے خزانے میں پاکستان سے دوگنے ذخائر ہیں، وہ اپنے ائیر پورٹس، کارپوریشنیں، بجلی گھر، موٹر وے اور کار خانے غیر ملکی سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت کرنے کی نا کام کوشش نہیں کر رہے۔ البتہ وہ ایک میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ ان کا تقریباً ہر ایک ممبر پارلیمنٹ اتنا بے چارہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شمولیت کے لیے سائیکل، رکشے یا کسی کھٹارہ کار میں آتا ہے بلکہ کبھی کبھی تو پیدل بھی آتا ہے۔