سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف:فکر اسلامی کی تشکیل جدید میں اقبال کا حصہ
علامہ اقبال ان ممتاز مفکرین ومصلحین میں سے ہیں جنھوں نے بیسوی صدی میں مشرق ومغرب کو اپنے فکر وخیالات سے ہلا کر رکھ دیا۔ وہ صرف انقلابی و فکری شاعر ہی نہ تھے بلکہ ایک ایسے جید اسلامی مفکر اور اسکالر تھے جن کو بہت سارے علوم ونظریات پربہت اچھی نگاہ اور درک حاصل تھا ۔