Muhammad Kamran Khalid

محمد کامران خالد

لکھاری ، استاد، سماجی کارکن ماہنامہ 'گلوبل سائنس'، ماہنامہ 'تعلیمی قیادت' میں مضامین لکھتے رہے ہیں

Writer, Ustaad(Teacher), Smaaji Karkun (Social Worker)

محمد کامران خالد کے مضمون

    ایسی بیٹری جو چھے منٹ میں چارج ہوجائے: دنیا میں اب جنگیں بیٹری کی وجہ سے ہوں گی

    موبائل فون ہو یا الیکٹرک کار بیٹری ایسی ہو جو چارج بھی جلدی ہو اور چلے بھی دیر تک۔۔۔زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹریاں سست چارج ہوتی ہیں اور پتلی بیٹری جلدی چارج ہوتی ہیں لیکن دیر تک نہیں چلتی۔۔۔اس کا کوئی حل نکلے گا؟ کیا آپ نے سنا ہے کہ بیٹری کی وجہ سے دنیا میں جنگیں لڑی جائیں گے؟ پاکستان کا بیٹری کی مارکیٹ میں کتنا حصہ ہے؟ یہ سب جانیے اس تحریر میں

    مزید پڑھیے

    سائنس کا مستقبل:سو سال بعد سائنس کی ہوشربا ترقی کا احوال بتاتی کتاب

    یہ کتاب اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس میں کسی قسم کے تخیلاتی اور سائنس فکشن تصورات کی بجائے ، ٹھوس سائنسی قوانین کے تحت، مستقبل کا منظر نامہ تخلیق کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مستند سائنسدانوں کی آراء اور تحقیقی اداروں کی ٹھوس سائنسی ریسرچ کو بنیاد بنا کر ، اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے کہ آئندہ 100 سال میں سائنسی ترقی کس مقام تک جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیے

    ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا: دوبارہ جوان ہونے کا نسخہ دریافت

    سائنسدانوں نے کم عمر نظر آنے والی جلد کا راز دریافت کر لیا ہے۔ بابرہام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برطانیہ، نے جلد کے خلیات کو جوان کرنے کے لیے ایک نئی تکنیک تیار کی ہے، جو مریضوں کی حیاتیاتی گھڑی کو تقریباً 30 سال تک ریوائنڈ کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق صرف ظاہری شکل وصورت کو جوان کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ جلن یا دیگر جلدی مسائل کی وجہ سے خراب جلد کو دوبارہ پیدا کرنے والی ادویات کے لیے زیادہ موئثر ثابت ہوگی اور اسے بہت سی مختلف بیماریوں کے لیے تباہ شدہ خلیوں کی بحالی کے لیےبھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیے

    چارج کرو ایک بار بیٹری چلے بیس سال

    MOST – Molecular Solar Thermal Energy Storage Systems

    سائنس دانوں نے ایک ایسی بیٹری ڈیزائن کی ہے جو شمسی توانائی کو اٹھارہ سال تک محفوظ رکھ سکتی ہے۔ یعنی ایسی بیٹری ہے کہ ایک بار چارج کرو اور وہ چلے بیس سال۔۔۔اب ختم ہوا بار بار بیٹری چارج کرنے کا مسئلہ حل

    مزید پڑھیے

    ہیموفیلیا کا عالمی دن، پاکستان میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض

    آج دنیا بھر میں ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہیموفیلیا کو شاہی بیماری بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ بیماری برطانوی، ہسپانوی اور روسی شاہی خاندانوں میں سب سے پہلے تشخیص کی گئی۔ ہیموفیلیا ایک ایسی طبی کیفیت ہے جس میں خون جمنے کا عمل کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ذرا سی چوٹ چوٹ لگنے سے بہت سا خون بہتا ہے۔ ہیموفیلیا ایک موروثی مرض ہے یہ مرد سے اگلی نسل میں منتقل ہوتا ہے

    مزید پڑھیے

    سیاستِ لفظی: ایسے لفظوں کی کہانی جو سیاست کی نذر ہوگئے

    لسانیات کی بحث میں کہا جاتا ہے آواز سے حرف اور  حرف سے لفظ بنتا ہے۔ لیکن یہ سفر اتنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔آگ کا دریا ہے اور ڈوب کرجانےکے مترادف ہے۔ہر لفظ  طویل سفر کرتے موجودہ صورت تک پہنچتا ہے۔لیکن یہ سفر یہاں بھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔ آج ہمارا مقصد کوئی دقیق لسانی بحث کرنا نہیں ہے۔آج چند ایسے الفاظ کا تذکرہ کریں گے جو سیاسی وسماجی مباحث  میں بہت اہم ہیں  لیکن احتیاط نہ برتی جائے  تو "سیاست" کی نذر ہوسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیے

    مبارک باد پاکستان: لندن کا سب سے بڑا اعزاز پاکستان کے نام

    معروف پاکستانی نژاد مصنف عارف انیس جو کہ عالمی شہرت یافتہ لیڈرشپ ایکسپرٹ اور کوچ ہیں اور وال سٹریٹ جرنل اور یو ایس اے ٹوڈے بیسٹ سیلر کتابوں کے مصنف ہیں۔ گزشتہ دنوں انہیں لندن سٹی کی چیمبر لین کورٹ میں لندن شہر کے سب سے بڑے اعزاز "فریڈم آف دی سٹی آف لندن" سے نوازا گیا۔ عارف انیس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی مصنف ہیں۔

    مزید پڑھیے

    پاکستانی طالبہ نے حاصل کیا انگریزی لفظ "تخلیق" کرنے کا اعزاز

    روحانہ خٹک نے انگریزی لفظ "اوبلیویونیئر" تخلیق کرلیا۔ کسی نئے لفظ کو "گھڑنا" یا اختراع کرنا زبانوں کی توسیع کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انگریزی کی لغات میں جب الفاظ کی تاریخ کے بارے میں پڑھتے ہیں تو بہت سے الفاظ کے بارے میں پتا چلتا ہے کہ کسی نہ کسی فرد واحد نے تجرباتی طور پر اپنے "گھڑے" ہوئے لفظ کو استعمال کیا۔ اور رفتہ رفتہ اس نئے لفظ نے قبولیت عامہ حاصل کی۔

    مزید پڑھیے
صفحہ 11 سے 12