مولانا یوسف اصلاحی بھی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے
لوگ ہند سے مہاجر ہو کر پاکستان آرہے ہیں، مگر وہ پاکستان کی شہریت ترک کر کے ایک بڑے مقصد کے لئے ہند میں ہجرت اختیار کرے گا اور بے سہاروں کے لئے رام پور ( یو پی) میں علمی و تعلیمی کام کی بنیاد رکھے گا۔ یہ جذباتی فیصلہ نہ تھا۔ اُس نے جو کچھ سوچا اسے سچ کر دکھایا۔ رام پور میں ہزاروں طالبات کے لئے بڑی سطح کا ایک خوبصورت ادارہ بنایا۔ذکریٰ کے نام سے ماہنامہ کا اجرا کیا۔ آدابِ زندگی اور آسان فقہ کی طرز پر درجنوں شہرۂ آفاق کتب لکھیں۔