Mohammad Taha Khan

محمد طٰہ خان

محمد طٰہ خان کے تمام مواد

3 مزاحیہ (Mazahiya)

    بیٹھے ہیں

    جو مے خانے میں ساقی کی جگہ خرکار بیٹھے ہیں تو مسجد میں بھی مولانا عذاب النار بیٹھے ہیں خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کہاں جائیں یہاں لٹھ مار بیٹھے ہیں وہاں لٹھ مار بیٹھے ہیں یہ مکتب ہے یہاں طفلان دل افگار بیٹھے ہیں ہزاروں بار اٹھے ہیں ہزاروں بار بیٹھے ہیں تلاش علم کی ایسی سزا دی ...

    مزید پڑھیے

    لخت جگر

    رات اک ٹیچر کے گھر لخت جگر پیدا ہوا واں بجائے شاد کامی شور و شر پیدا ہوا ساتھ بر خوردار کے روتا تھا اس کا باپ بھی رو کے کہتا تھا کہاں او بے خبر پیدا ہوا میں مخالف ماں مخالف اور حکومت بھی خلاف دشمن منصوبہ بندی! تو مگر پیدا ہوا! میں تو پیداوار ہوں سستے زمانے کی میاں تو بتا اس دور میں ...

    مزید پڑھیے

    لڑی اس ٹھاٹ سے منکوحۂ کافر بیاں میری

    لڑی اس ٹھاٹ سے منکوحۂ کافر بیاں میری فرشتے لکھتے لکھتے چھوڑ بھاگے داستاں میری محلے بھر کی دیواروں پہ سر ہی سر نظر آئے مرے بچوں نے جس دم لوٹ لی طرز فغاں میری عجب کچھ لطف رکھتا ہے جو کہتے ہیں میاں بیوی کہ شادی ہو گئی لیکن کہاں تیری کہاں میری مسلماں ہوں مگر یہ سوچ کر مرنے سے ڈرتا ...

    مزید پڑھیے