بھیجی ہے جو مجھ کو شاہ جمجاہ نے دال
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہ جمجاہ نے دال ہے لطف و عنایت شہنشاہ پہ دال یہ شاہ پسند دال بے بحث و جدال ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
عظیم شاعر۔ عالمی ادب میں اردو کی آواز۔ خواص و عوام دونوں میں مقبول۔
Great Urdu poet occupying a place of pride in world literature. Also one of the most quotable poets having shers for almost all situations of life.
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہ جمجاہ نے دال ہے لطف و عنایت شہنشاہ پہ دال یہ شاہ پسند دال بے بحث و جدال ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
اے منشی خیرہ سر سخن ساز نہ ہو عصفور ہے تو مقابل باز نہ ہو آواز تری نکلے اور آواز کے ساتھ لاٹھی وہ لگے کہ جس میں آواز نہ ہو
اک گرم آہ کی تو ہزاروں کے گھر جلے رکھتے ہیں عشق میں یہ اثر ہم جگر جلے پروانے کا نہ غم ہو تو پھر کس لیے اسدؔ ہر رات شمع شام سے لے تا سحر جلے
کہتے ہیں کہ اب وہ مردم آزار نہیں عشاق کی پرسش سے اسے عار نہیں جو ہاتھ کہ ظلم سے اٹھایا ہو گا کیوں کر مانوں کہ اس میں تلوارنہیں