Mirza Ghalib

مرزا غالب

عظیم شاعر۔ عالمی ادب میں اردو کی آواز۔ خواص و عوام دونوں میں مقبول۔

Great Urdu poet occupying a place of pride in world literature. Also one of the most quotable poets having shers for almost all situations of life.

مرزا غالب کے قطعہ

    اے شہنشاہ فلک منظر بے مثل و نظیر

    اے شہنشاہ فلک منظر بے مثل و نظیر اے جہاندار کرم شیوۂ بے شبہ و عدیل پانو س تیرے ملے فرق ارادت اورنگ فرق سے تیرے کرے کسب سعادت اکلیل تیرا انداز سخن شانۂ زلف الہام تیری رفتار قلم جنبش بال جبریل تجھ سے عالم پہ کھلا رابطۂ قرب کلیم تجھ سے دنیا میں بچھا مائدہ بذل خلیل بہ سخن اوج وہ مرتبۂ ...

    مزید پڑھیے

    کلکتے کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں

    کلکتے کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہاے ہاے وہ سبزہ زار ہاے مطرا کہ ہے غضب وہ نازنیں بتان خود آرا کہ ہاے ہاے صبر آزما وہ ان کی نگاہیں کہ حف نظر طاقت ربادہ ان کا اشارا کہ ہاے ہاے وہ میوہ ہاے تازۂ شیریں کہ واہ واہ وہ بادہ ہاے ناب گوارا کہ ہاے ہاے

    مزید پڑھیے

    خجستہ انجمن طوے میرزا جعفر

    خجستہ انجمن طوے میرزا جعفر کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ ہوئی ہے ایسے ہی فرخندہ سال میں غالبؔ نہ کیوں ہو مادۂ سال عیسوی محظوظ

    مزید پڑھیے

    سلیم خاں کہ وہ ہے نور چشم واصل خاں

    سلیم خاں کہ وہ ہے نور چشم واصل خاں حکیم حاذق و دانا ہے وہ لطیف کلام تمام دہر میں اس کے مطب کا چرچا ہے کسی کو یاد بھی لقمان کا نہیں ہے نام اسے فضائل علم و ہنر کی افزایش ہوئی ہے مبدع عالم سے اس قدر انعام کہ بحث علم میں اطفال ابجدی اس کے ہزار بار فلاطوں و دے چکے الزام عجیب نسخہ نادر ...

    مزید پڑھیے

    اس کتاب طرب نصاب نے جب

    اس کتاب طرب نصاب نے جب آب و تاب انطباع کی پائی فکر تاریخ سال میں مجھ کو ایک صورت نئی نظر آئی ہندسے پہلے سات سات کے دو دیے ناگاہ مجھ کو دکھلائی اور پھر ہندسہ تھا بارہ کا با ہزاراں ہزار زیبائی سال ہجری نو ہو گیا معلوم بے شمول عبارت آرائی مگر اب ذوق بذلہ سنجی کو ہے جداگانہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 3