میری داستان
یعنی چونتیس برس کی قید با مشقت کے کچھ حالات و واقعاتہر قدم پر ہوتی ہے سیل حوادث پائے بوسیہ ہماری زندگی ہے جس پہ یہ کچھ ناز ہےتمہیدجب سے یہ دنیا قائم ہوئی ہے سب ہی کہتے آئے ہیں کہ یہ ایک جیل خانہ ہے۔ اور کہتے بھی سچ ہیں۔ پہلے ہر آنے والا ماں کے پیٹ میں قید رہتا ہے۔ پھر بڑے بوڑھوں ...