چین اور امریکہ کے تعلقات میں مسلسل جوار بھاٹا کیا رنگ دکھائے گا؟
چین ایک اسٹریٹجک بیانیے اور کرنسی کو بھی تیار کر رہا ہے جو اس کی اقتصادی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ چین خود کو دیگر فرنٹس پر بھی تیار کر رہا ہے جس میں روایتی، بحری، ڈیجیٹل، خلائی اور جوہری فوجی طاقت بننا شامل ہے۔ چائنہ کی یہ کاوشیں اور اس کا امریکہ کے لیے خطرہ بننا، دنیا کو کہاں لے کر جا سکتا ہے، اس پر شدید غور کی ضرورت ہے۔