ابھی نہ رات کے گیسو کھلے نہ دل مہکا
ابھی نہ رات کے گیسو کھلے نہ دل مہکا کہو نسیم سحر سے ٹھہر ٹھہر کے چلے ملے تو بچھڑے ہوئے میکدے کے در پہ ملے نہ آج چاند ہی ڈوبے نہ آج رات ڈھلے
اہم ترقی پسند شاعر، ان کی کچھ غزلیں ’ بازار‘ اور ’ گمن‘ جیسی فلموں کے سبب مقبول
One of the important progressive poet, famous for his ghazals in bollywood films like 'Baazaar' and 'Gaman'.
ابھی نہ رات کے گیسو کھلے نہ دل مہکا کہو نسیم سحر سے ٹھہر ٹھہر کے چلے ملے تو بچھڑے ہوئے میکدے کے در پہ ملے نہ آج چاند ہی ڈوبے نہ آج رات ڈھلے
اسی ادا سے اسی بانکپن کے ساتھ آؤ پھر ایک بار اسی انجمن کے ساتھ آؤ ہم اپنے ایک دل بے خطا کے ساتھ آئیں تم اپنے محشر دار و رسن کے ساتھ آؤ
گریباں چاک محفل سے نکل جاؤں تو کیا ہوگا تری آنکھوں سے آنسو بن کے ڈھل جاؤں تو کیا ہوگا جنوں کی لغزشیں خود پردہ دار راز الفت ہیں جو کہتے ہو سنبھل جاؤ سنبھل جاؤں تو کیا ہوگا
یہ رقص رقص شرر ہی سہی مگر اے دوست دلوں کے ساز پہ رقص شرر غنیمت ہے قریب آؤ ذرا اور بھی قریب آؤ! کہ روح کا سفر مختصر غنیمت ہے
تو نے کس دل کو دکھایا ہے تجھے کیا معلوم کس صنم خانے کو ڈھایا ہے تجھے کیا معلوم ہم نے ہنس ہنس کے تری بزم میں اے پیکر ناز کتنی آہوں کو چھپایا ہے تجھے کیا معلوم