ایک شبیہ
کچھ دنوں سے قریب دل ہے وہ دن جب اچانک اسی جگہ اک شکل میری آنکھوں میں مسکرائی تھی ایک پل کے لیے تو ایک وہ شکل جانے کیا کچھ تھی جھوٹ بھی سچ بھی شاید اک بھول شاید اک پہچان کچھ دنوں سے تو جان بوجھ کے اب یہ سمجھنے لگا ہوں میں ہی تو ہوں جس کی خاطر یہ عکس ابھرا ہے کچھ دنوں سے تو اب میں ...