جب وہ ہنس ہنس کے بات کرتے ہیں
جب وہ ہنس ہنس کے بات کرتے ہیں دل کو کیا کیا گماں گزرتے ہیں یہ محبت کی رہ گزر ہے یہاں لوگ بچ بچ کے پاؤں دھرتے ہیں حسن ہوتا ہے عشق کی تصویر ایسے لمحے بھی کچھ گزرتے ہیں عرق آلود چہرۂ رنگیں جیسے شبنم سے گل نکھرتے ہیں بعد ہستی مسافران عدم کون جانے کہاں ٹھہرتے ہیں