افغانستان کے جلال الدین ، جو قونیہ جا کرمولانا رومی ہو گئے
مولانا رومی ، یا مولانا جلال الدین رومی ، یا مولوی معنوی ، یا مولانائے روم ، وہ شخصیت ہیں، جن کو علامہ محمد اقبال نے اپنا مرشد اور پیر قرار دیا ، اگرچہ ان دونوں کے بیچ چھ سو چار برس کا فاصلہ ہے۔ جب کہ مولانا عبد الرحمٰن جامی نے مولانا رومی کی مثنوی یعنی مثنوی مولوی معنوی کے بارے میں لکھا ، "ہست قرآن در زبانِ پہلوی" یعنی یہ پہلوی (فارسی) زبان میں قرآن کا ترجمہ ہے۔