دنیا کے قدیم ترین شہر ، بابل کی از سر نو بحالی کے لیے اقدامات کا احوال
بابل ، دنیا کا قدیم ترین شہر ہے جو ہزار ہا برس سے تہذیبوں کا نگار خانہ ہے ، مگر وقت کی گرد اسے مکمل طور پر ڈھانپ کر دھندلا چکی ہے ۔ یہی وہ شہر ہے جہاں آج سے تقریبا اڑتیس سو سال قبل سمیری بادشاہ حمورابی نے انسان کا بنایا ہوا تاریخِ انسانی کا سب سے پہلا قانونی و آئینی ضابطہ اخلاق مرتب کیا۔ اس نے یہ قوانین پتھر کے کتبوں پر نقش کروائے ۔ جب کہ سب سے پہلے تحریری صورت میں قوانین مرتب کرنے والا شخص بر صغیر کی اموریہ سلطنت کا کوتلیہ چانکیہ ہے، جو چندر گپت موریہ کا وزیر اعظم تھا۔